اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

گجرات سلسلہ وار بم دھماکےمیں 38 قصورواروں کو سزائے موت، 11 کو عمر قید

by Srinagar Mail
19/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

احمد آباد کے سلسلہ وار دھماکوں سے وابستہ معاملہ میں خصوصی عدالت نے 49 قصورواروں میں سے 38 کو سزائے موت اور 11 کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس معاملہ کے 77 ملزمان میں سے 28 کو بری کر دیا گیا تھا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گجرات کے احمد آباد شہر میں 26 جولائی 2008 کو ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے 49 قصوروار میں سے 38 کے لئے سزائے موت کا اعلان کیا ہے، جبکہ 11 مجرموں کو آخری سانس تک قید میں رہنے کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس معاملہ کے 77 ملزمان میں سے 28 کو بری کر دیا گیا تھا۔ خصوصی جج اے آر پٹیل کی عدالت نے آج جمعہ کے روز سزا کا اعلان کیا۔عدالت نے 13 سال سے بھی زیادہ وقت تک چلے مقدمہ کے بعد گزشتہ ہفتہ 49 افراد کو قصوروار قرار دیا تھا۔ مدعا علیہان نے سزا پر منگل کے روز اپنے دلائل ختم کئے جبکہ پیر کے روز استغاثہ کے دلائل ختم ہوئے تھے اور ملزمان کو زیادہ سے زیادہ سزا سنانے کی اپیل کی گئی تھی۔واضح رہے کہ احمد آباد میں 26 جولائی 2008 کو سول اسپتال سمیت 23 پرہجوم مقامات پر شام 6.30 سے ??8.45 کے درمیان سلسلہ وار دھماکے ہوئے تھے جن میں 56 افراد ہلاک اور 240 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس کے بعد اسی سال 28 سے 31 جولائی کے درمیان سورت شہر سے 29 بم برآمد ہوئے جو احمد آباد کے دھماکوں میں استعمال ہوئے تھے۔عدالت میں کل 77 ملزمان کے خلاف مقدمہ چلا، جن میں سے 49 کو قصوروار قرار دیا گیا، جبکہ 28 کو ثبوتوں کی عدم موجودگی کے سبب رہا کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دھماکوں کی ذمہ داری انڈین مجاہدین نے قبول کی تھی۔گجرات پولیس کی تحقیقات کے بعد اس معاملے میں پہلے 11 لوگوں کو 15 اگست 2008 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ان دھماکوں کے پیچھے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی، انڈر ورلڈ اور کالعدم تنظیم سیمی سے تبدیل ہوئے انڈین مجاہدین اور دیگر ملی ٹینٹ تنظیموں کا ہاتھ تھا۔یہ سلسلہ وار بم دھماکے مبینہ طور پر 2002 کے گجرات فسادات کا بدلہ لینے کے لیے انجام دیئے گئے تھے۔ تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مئی میں احمد آباد کے قریب وٹووا علاقے میں اس واقعہ کی سازش رچی گئی تھی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

خواجہ بازارنوہٹہ میں گرینیڈ دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں،2دکانوں کو جزوی نقصان

Next Post

جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسوں میں لگاتار کمی، گزشتہ24گھنٹوںمیں 197افراد کی رپورٹ مثبت

Related Posts

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ اتوار کو متوقع: وزیر تعلیم سکینہ ایتو

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

سالانہ امرناتھ یاترا 2023:2راستوں پرہونگے یاتریوں کیلئے120لنگرخانے

سالانہ امر ناتھ یاترا2025۔اب تک 20ہزارسے زیادہ عقیدت مند پہنچے: ایل جی منوج سنہا

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

ڈِی ایم آر آر آر کی اننت ناگ اور کولگام میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا اِنعقاد

ڈِی ایم آر آر آر کی اننت ناگ اور کولگام میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا اِنعقاد

Next Post
ملک میں کووڈ مخالف ٹیکہ کاری :  مجموعی احاطہ 173.42 کروڑ سے تجاوز کرگیا

جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسوں میں لگاتار کمی، گزشتہ24گھنٹوںمیں 197افراد کی رپورٹ مثبت

خراب نتائج: اننت ناگ ضلع میں2سرکاری اسکولوں میں تعینات عملہ معطل

لینڈ پاس بُک کی اجرائی پروگرام آج شروع ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail