جمعرات, مارچ ۲۳, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

خراب نتائج: اننت ناگ ضلع میں2سرکاری اسکولوں میں تعینات عملہ معطل

by Srinagar Mail
19/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے گزشتہ برس کے اوآخرمیں لئے گئے دسویں جماعت کے ریگولر سالانہ امتحان میں غیرتسلی بخش یاخراب کارکردگی پر جنوبی ضلع اننت ناگ میں 2سرکاری اسکولوں کے ایک ہیڈماسٹر کو عملے یعنی دیگر اساتذہ سمیت معطل کر دیا گیا۔چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ نے اس سخت اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اسکولوںمیں خراب نتائج کی وجوہات جاننے اوراس کاتدارک کرنے کیلئے اقدمات شروع کئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مطابق نومبردسمبر2021میں لئے گئے دسویں جماعت کے سالانہ امتحان میں جہاں سرکاری اسکولوں میں زیرتعلیم طلاب کی کامیابی یاپاس ہونے کی شرح 67فیصد سے زیادہ رہی اورکئی سرکاری اسکولوںنے بہترین کارکردگی کامظاہرہ بھی کیا،تاہم نتائج سامنے آنے کے بعدکئی سرکاری اسکولوں کی کارکردگی مایوس دیکھی گئی ،اوراب محکمہ تعلیم کے حکام نے ناقص ،خراب یاغیرتسلی بخش کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اسکولوں کے منتظمین اورتدریسی عملے کیخلاف کارروائی کاآغاز کردیاہے ۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حکام نے حال ہی میں اعلان کردہ 10ویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں ناقص کارکردگی پر 2سرکاری اسکولوں کے اساتذہ بشمول ایک کے ہیڈ ماسٹر کو معطل کر دیا ۔چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ کی طرف سے اس سلسلے میں جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، دسویں جماعت کے سالانہ امتحان میں خراب کارکردگی کی بناءپرضلع اننت ناگ کے تعلیمی زون مٹن میں واقع ہائی سکول ونتراگ کے ہیڈ ماسٹر کو عملے سمیت معطل کر دیا گیا ہے۔چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ نے اس سخت اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اسکولوںمیں خراب نتائج کی وجوہات جاننے اوراس کاتدارک کرنے کیلئے اقدمات شروع کئے گئے ہیں ۔سی ای اؤکاکہناتھاکہ اسکول میں خراب نتائج کی وجوہات کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے،اوراس کا تدارک کرنے کیلئے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔چیف ایجوکیشن آفس اننت ناگ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق، ہائی اسکول پورو کلناگ کے متعلقہ عملہ جس نے سالانہ امتحان میں صفر فیصد نتائج درج کئے تھے، کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسوں میں لگاتار کمی، گزشتہ24گھنٹوںمیں 197افراد کی رپورٹ مثبت

Next Post

لینڈ پاس بُک کی اجرائی پروگرام آج شروع ہوگا

Related Posts

پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

وزیر اعظم نے کی بھارت 6G ویژن دستاویز کی نقاب کشائی اور کیا6G,R&D ٹیسٹ بیڈ کا آغاز

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

سلامیہ انگلش میڈیم ہائی سکول لرگام ترال میں ایک روزہ کانفرنس منعقد

سلامیہ انگلش میڈیم ہائی سکول لرگام ترال میں ایک روزہ کانفرنس منعقد

سرپنچ اورپنچ ملی ٹینٹوں کاآسان نشانہ ،محفوظ رہائش فراہم کی جائے گی:آئی جی پی

سالانہ امرناتھ یاترا2023 کیلئے فل پروف سیکورٹی

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، پلوامہ میں سیمینار منعقد

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، پلوامہ میں سیمینار منعقد

Next Post

لینڈ پاس بُک کی اجرائی پروگرام آج شروع ہوگا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کی میٹنگ ،جموں وکشمیرکی تعمیر وترقی پر غوروخوض

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کی میٹنگ ،جموں وکشمیرکی تعمیر وترقی پر غوروخوض

زینہ پورہ شوپیان میں جاری جھڑپ ، ایک ملی ٹینٹ ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail