جموں سری نگر ہائی وے، جو وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے جوڑنے والا واحدزمینی رابطہ ہے،آج یعنی جمعرات کو بند رہے گا۔حکام نے بتایا کیفے ٹیریا موڑ پر بھاری پسیاں گرآئی، نل اور قاضی گنڈ کے درمیان برف باری ہوئی ہے جبکہ علاقے میں بحالی کا کام بھی جاری ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق23فروری کو، جموںسرینگر شاہراہ پر کیفے ٹیریا موڑ پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ، رامبن اور بانہال کے درمیان کئی مقامات پر مسلسل پتھراؤ اور NAVYUG ٹنل اور قاضی گنڈ کے درمیان برف جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہے گی”۔ذرائع نے کہا کہ، ’’لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ جمعرات کو جموں سری نگر کے راستے پر کوئی سفر نہ کریں۔ یہ راستہ بدھ کی صبح سویرے بند کر دیا گیا تھا اور رامبن اور اس کے راستے میں دیگر مقامات پر بہت سی گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔دریں اثناء ، مغل روڈ، جو شوپیاں کو پونچھ اور راجوری اضلاع سے ملاتی ہے، پیر کی گلی میں برف جمع ہونے کے پیش نظر گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند رہی۔اس کے علاوہ، زوجی لا محور پر برف جمع ہونے کے پیش نظر سری نگر-سونمرگ-گمری سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند رکھا گیا ہے اور اسے اگلے احکامات تک بند کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ٹریفک کے اہلکار نے بتایا کہ برف کے جمع ہونے کے پیش نظر کشتواڑ-سنتھن سڑک بھی بند رہی۔