خراب موسمی حالات کے پیش نظرجموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (جے کے پی ایس سی) نے پراسکیوٹنگ آفیسر (پی او) (مین) اِمتحان۔2021 ء کے آج کے پرچے کو 25 ؍فروری 2021 ء بروز جمعہ کو دوبارہ شیڈول کیا ہے۔ اس سلسلے میںجموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹس کے مطابق کہا گیا ہے ’’یہ ان تمام اہل اُمیدواروں کی اطلاع کے لئے ہے جو پراسکیوٹنگ آفیسر (مین) اِمتحان۔ 2021 ء میں شرکت کر رہے ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے آج یعنی 23 ؍ فروری 2022ء کاپرچہ VI (سپیشل لأ۔I) ملتو ی کیا گیا ہے اور اَب یہ اِمتحان 25؍ فروری 2022 ء ،صبح 10بجے سے دوپہر 01بجے تک بروز جمعہ منعقد ہوگا اور اِمتحان کا مقام وہی رہے گا۔‘‘