پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سریریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

by Srinagar Mail
24/02/2022
A A
ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سریریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

دنیا کی موجودہ نمبر ایک ٹی 20 ٹیم ہندوستان جمعرات کو یہاں پہلے ٹی 20 آئی میں سری لنکا کے خلاف اپنی پچھلی ٹی 20 سیریز کی شکست کا بدلہ لینے کے مضبوط ارادے کے ساتھ اترے گا۔دراصل ہندوستان نے گزشتہ سال جولائی میں سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی تھی جو سری لنکا نے دو۔ایک سے جیتی تھی۔ تاہم اس وقت ہندوستانی ٹیم میں نہ تو ان کی پہلی پسند کے بہت سے کھلاڑی تھے اور نہ ہی اصل کوچ۔ہندوستان اس وقت پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کے دورے پر تھا اور ہیڈ کوچ روی شاستری کے ساتھ روہت شرما، وراٹ کوہلی، لوکیش راہل، رشبھ پنت، رویندرا جڈیجا اور جسپریت بمراہ سمیت کئی پہلی پسند کے کھلاڑی اس دور میں شامل تھے۔ لیکن اس بار سری لنکا کے سامنے ہٹ مین روہت شرما کی قیادت والی نوجوان اور پرجوش ٹیم انڈیا کا سخت چیلنج ہوگا۔ ہندوستان نے اتوار کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 17 رنز سے شکست دے کر سیریز میں تین۔صفر سے کلین سویپ کرنے کے بعد چھ سال کے وقفے کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ٹیم رینکنگ میں دوبارہ پہلا مقام حاصل کر لیا۔دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کے بارے میں بات کریں تو ہندوستان نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کیا ہے جبکہ سری لنکا کو آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چار۔ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہندوستان جہاں ایک طرف پر اعتماد نظرآرہا ہے وہیں دوسری جانب سری لنکا پر سیریز کی شکست کا دباؤ بھی ہوگا۔ہندوستان کو حالانکہ سوریہ کمار اور تیزگیندباز دیپک چاہر کی کمی ضرور محسوس ہوگی جو چوٹ کی وجہ سے سیریز سے باہر ہیں ۔ سوریہ اپنی شاندار بلے بازی کی وجہ سے پلیئر آف دی سیریز رہے تھے۔یو اے ای میں منعقدہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے علاوہ سری لنکا نے گزشتہ سال جنوری سے اب تک کھیلی گئی پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہندوستان کے خلاف صرف ایک سیریز جیتی ہے جبکہ ہندوستان نے چار ٹی ٹوئنٹی اور تین میں کامیابی حاصل کی ہے جس میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ۔صفر سے کلین سویپ بھی شامل ہے۔ادھرسری لنکا کے آل راؤنڈر وینندو ہسرنگا کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نہیں کھیلیں گے۔ہسارنگا آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے میلبورن میں تھے۔ وہ ابھی وہاں ہیں اور ہندوستان آنے والی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔آئی سی سی کی ٹی 20 انٹرنیشنل باؤلنگ رینکنگ میں تیسرے نمبر کے گیندباز ہسارنگا 15 فروری کو ہی کورونا پازیٹیو ہو گئے تھے۔ جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا کے خلاف آخری تین میچ نہیں کھیل سکے۔ حالانکہ توقع تھی کہ وہ ہندوستان کے خلاف سیریز سے قبل ٹھیک ہو جائیں گے، لیکن ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ کرک انفو کے مطابق ہسارنگا کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ نگیٹیو آیا ہے، لیکن آر ٹی – پی سی آر پازیٹیو ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ آسٹریلیا تو چھوڑ سکتے ہیں لیکن ہندوستان میں بغیر نگیٹیو رپورٹ کے نہیں آسکتے۔سری لنکا کرکٹ کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ارجن ڈی سلوا کے مطابق، "ہسارنگا نے سات دن کا آئیسولیشن مکمل کر لیا ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

بھاری برفباری سے کشمیر میں معمولاتِ زندگی درہم برہم

Next Post

دیپک چاہر اور سوریہ کمار یادو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

Related Posts

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ اتوار کو متوقع: وزیر تعلیم سکینہ ایتو

ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے والی بال  ٹورنا منٹ کا انعقاد

ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے والی بال  ٹورنا منٹ کا انعقاد

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

سالانہ امرناتھ یاترا 2023:2راستوں پرہونگے یاتریوں کیلئے120لنگرخانے

سالانہ امر ناتھ یاترا2025۔اب تک 20ہزارسے زیادہ عقیدت مند پہنچے: ایل جی منوج سنہا

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

Next Post
دیپک چاہر اور سوریہ کمار یادو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

دیپک چاہر اور سوریہ کمار یادو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

ٹی ٹونٹی اور ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن تاحال برقرار

ٹی ٹونٹی اور ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن تاحال برقرار

شین واٹسن اسسٹنٹ  دہلی کیپٹلس کے کوچ

شین واٹسن اسسٹنٹ دہلی کیپٹلس کے کوچ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail