بشارت رشید
پلوامہ: ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں جمعرات کو وائلڈ لائف محکمے کی جانب سے ایک جانکاری پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جسمیں علاقے کے مختلف گاؤں سے آئے ہوئے پنچوں سرپنچوں اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے وائلڈ لائف کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وائلڈ لائف کا تحفظ انتہائی ضروری ہے۔ ایک عہدیدار کے مطابق ان کی یہ کوشش ہے کہ ماحولیات کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کو محفوظ رکھا جائیں، تاکہ عام لوگ بھی اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکیں۔ پروگرام میں وائلڈ لائف رینج آفیسر شوکت جان کے علاوہ باقی افسران اور ملازمین موجود رہیں۔