سید اعجاز
ترال //جنوبی کشمیر کے ہندورہ ترال سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا ان کے گاﺅں میں ایک بجلی ٹرانسفارمربار بار جل جاتا ہے انہوں نے بتایا بجلی ٹرانسفارمر کو چالو کرنے کے ساتھ ہی جل جاتا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا سات دن پہلے گاﺅں کا یہ بجلی ٹرانسفامر خراب ہونے کے بعد ٹھیک کرنے کے لئے ترال منتقل کیا گیا ہے جہاں آج جمعرات کو 7روز کے بعد واپس لایا گیا ہے انہوں نے بتایا اب آج لوگوں کو یقین تھا کہ آج شاید انہیں بجلی کی روشنی نصیب میں ہوگی تاہم جوں ہی ٹڑانسفارمر کو چالو کر گیا ہے تو یہ ٹرانسفارمر پھر ایک بار جل گیا ہے اور بستی مسلسل گھپ اندھیرے میں ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے