چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموںوکشمیر میں موبائیل حکمرانی کے دورکا آغاز کرتے ہوئے آج اُمنگ پلیٹ فارم پر 25اِی ۔ سروسز کا آغاز کیا۔اُمنگ یونیفائیڈ موبائل ایپلی کیشن فار نیو ایج گورننس ایک کثیر لسانی موبائیل پلیٹ فارم ہے جو ’’ کسی بھی وقت کہیں بھی گورننس ‘‘ فراہم کرتا ہے۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ’’آپکا موبائیل ہمارا دفتر‘‘ کے نظریۂ سے ہم آہنگی کے ساتھ حکومت جموںوکشمیر موبائیل موڈ کے ذریعے شہریوں میں مبنی خدمات فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔اُنہوں نے مزید کہا ،’’ اِس سے خدمات تک رَسائی میں اِضافہ ہوگا اور خدمات حاصل کرنے والے شہریوں کی سہولیت میں اِضافہ ہوگا۔‘‘اُمنگ پلیٹ فارم خدمات اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزڈ ہیں اور شہریوں کو سروس کے لئے درخواست دینے سے لے کر سر ٹیفکیٹس اور اِجازت کی وصولی تک اِس کی کارروائی تک ایک وَن سٹاپ حل فراہم کرتی ہیں۔ فراہم کی جانے والی خدمات آن لائن ادائیگی کے گیٹ وے اور ڈیجیٹل فیڈ بیک کے ریپڈ اسسمنٹ سسٹم کے ساتھ مربوط ہیں۔چیف سیکرٹری نے محکمہ آئی ٹی کی کوششوں کی تعریف کی اور اُنہیں موبائیل پلیٹ فارم پر مزید خدمات کو مربوط کرنے کی ہدایت دی۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ اَب سے 25خدمات جیسے برتھ سر ٹیفکیٹ ، ڈیتھ سر ٹیفکیٹ ، ریہری لائسنس ، میریج سر ٹیفکیٹ ، اِنکم سر ٹیفکیٹ ، کریکٹر سر ٹیفکیٹ ، ڈیپن ڈنٹ سر ٹیفکیٹ ، ایس سی / ایس ٹی آر بی اے سر ٹیفکیٹ وغیرہ تک عوام https://web.umang.gov.inپر رَسائی حاصل کرسکتے ہیںیا موبائیل ایپ ’’ اُمنگ‘‘ ڈائون لوڈ کر کے جو’’ اینڈرائیڈ‘‘ اور ’آئی او ایس ‘پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔اِس موقعہ پرپرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ دھیرج کمار گپتا، سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ پریرنا پوری ،سی اِی او جموں وکشمیر اِی ۔ گورننس امیت شرما، ایڈیشنل سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ ڈاکٹر راجندر کمار کھجوریہ ، ایڈیشنل اسٹیٹ اِنفارمیٹکس آفیسر ( ایس آئی او) سلیم خان موجود تھے۔