جمعرات, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

سرینگر کی تاریخی جامع مسجد نماز کیلئے کھول دی گئی

مسلسل31ہفتوں بعد اذان اور درود واذکار سےمنبرومحراب گونج اٹھے، نمازی خوشی سرشار، بزرگوں کے جزبانی تاثرات

by Srinagar Mail
05/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

31 ہفتوں کے وقفے کے بعد، حکام نے شہرخاص کے نوہٹہ علاقہ میں واقع تاریخی جامع مسجد کو نماز جمعہ کےلئے دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی،اورجامع مسجد کے منبرومحراب سے اذان،درودواذکار کی رُوح پرور گونج سنائی دی ۔ہزاروںکی تعدادمیں لوگوںنے طویل عرصے کے بعدیہاں نمازجمعہ کے اجتماع میں شرکت کی ،اورپھر نماز جمعہ باجماعت اداکی ۔ہفتوںبعدنماز جمعہ کیلئے یہاں جمع ہوئے نمازیوںنے خوشی کااظہارکیاجبکہ بزرگ لوگ کافی جذباتی نظرآئے ۔جے کے این ایس کے مطابق تاریخی جامع مسجدسری نگر کو 31 ہفتوں کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور آج مرکزی جامع مسجد سری نگر میں جمعہ کی نماز ادا ہوگی۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار اور انجمن اوقاف کے جنرل سکریٹری محمد الطاف نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جامع مسجد کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور آج وہاںنماز جمعہ ادا کی جائے گی۔خیال رہے28 فروری کو ڈویڑنل کمشنر کشمیر، پی کے پول، آئی جی پی کشمیر وجے کمار، ایس ایس پی سری نگر اور دیگر حکام نے تاریخی جامع مسجدسری نگر کو دوبارہ کھولنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مذکورہ جامع مسجد کا دورہ کیا،اوراعلیٰ سیول وپولیس حکام نے انجمن اوقاف جامع مسجدسری نگرکے ذمہ داروں کیساتھ مسجد کے اندرہی جامع مسجد کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے میٹنگ بھی کی تھی۔حکام کی جانب سے نماز جمعہ کی ادائیگی سے متعلق اجازت ملنے کے بعد انجمن اوقاف جامع مسجدسری نگرکے ذمہ داروں نے جمعہ کی صبح اس تاریخی جامع مسجد میں طویل وقفے بعدنماز جمعہ کے اجتماع کی تیاریوںکوحتمی شکل دی ۔معلوم ہواکہ دوپہر12بجے سے ہی تاریخی جامع مسجد میں لوگوںکی آمد کاسلسلہ شروع ہوگیا ،اورنماز جمعہ کی ادائیگی کے وقت تک جامع مسجد کے ا ندر ہزاروں لوگ جمع ہوچکے تھے ۔نماز جمعہ کے موقعہ یہاں لوگ جذباتی نظرآئے ،اورانہوںنے تاریخی جامع مسجد کوکھولنے پر خوشی واطمینان کااظہارکیا۔نمازیوںنے کہاکہ ہم طویل وقت سے اس دن کے منتظر تھے ،اورآج 31 ہفتوں کے وقفے کے بعدہمیں یہاں نمازجمعہ باجماعت اداکرنے کاموقعہ ملا۔انہوںنے کہاکہ ہم انتظامیہ کے اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے یہ اُمید بھی کرتے ہیں کہ اب اس تاریخی جامع مسجدکوکھلاہی رکھاجائیگا۔کچھ بزرگ افرادنے کہاکہ ہم جامع مسجد سے جذبا تی لگاؤ رکھتے ہیں ،کیونکہ ہم اپنے باپ داداکے وقت سے یہاں نمازجمعہ کیلئے آتے رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جامع مسجدمیں نماز جمعہ اداکرکے ہمیں روحانی اوردلی سکون ملتاہے ،اورآج ہم خوش ہیں کہ ہمیں یہاں باجماعت نماز جمعہ اداکرنے کاپھرموقعہ ملا۔نمازجمعہ سے قبل امام حئی سید احمد نقشبندی نے خطبہ دیتے ہوئے جامع مسجد کے مہتمم میر واعظ عمر فاروق کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔غور طلب ہے کہ 5اگست2019کودفعہ 370کی منسوخی کے وقت سے ہی تاریخی جامع مسجد سری نگر بند رہی جبکہ سال2020کے اوائل میں کوروناوائرس پھوٹ پڑنے کے بعدجامع مسجد کی بندش نے طول پکڑلیا،حتیٰ کہ گزشتہ برس یہاں کچھ ایک مرتبہ نماز جمعہ اداکرنے کی اجازت بھی دی گئی ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں موبائیل پلیٹ فارم پر اِی۔سروسز کا آغا ز کیا

Next Post

جموں کے سامبہ روڈ پر دلدوز سڑک حادثہ /ایک ہی خاندان کے چارافراد ہلاک، ایک زخمی

Related Posts

کہا، ہم مل جُل کر استحصالی سیاسی جماعتوں اور اُن کے لیڈران سے چھٹکارا حاصل کریں گے

کہا، ہم مل جُل کر استحصالی سیاسی جماعتوں اور اُن کے لیڈران سے چھٹکارا حاصل کریں گے

اونتی پورہ میں شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل

اونتی پورہ میں شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل

سرکاری محکموں میں تمام خالی اسامیوں کو 6ماہ کے اندر پر کیا جائے گا:ایل جی منوج سنہا

سرکاری محکموں میں تمام خالی اسامیوں کو 6ماہ کے اندر پر کیا جائے گا:ایل جی منوج سنہا

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں اوزون لیئر کی اہمیت پرپروگرام منعقد

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں اوزون لیئر کی اہمیت پرپروگرام منعقد

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگا

لوک سبھا کا5روزہ خصوصی اجلاس شروع

پوری قوم جوانوں اور شہید ہوئے افسران کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔منوج سنہا

پوری قوم جوانوں اور شہید ہوئے افسران کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔منوج سنہا

Next Post
جموں کے سامبہ روڈ پر دلدوز سڑک حادثہ /ایک ہی خاندان کے چارافراد ہلاک، ایک زخمی

جموں کے سامبہ روڈ پر دلدوز سڑک حادثہ /ایک ہی خاندان کے چارافراد ہلاک، ایک زخمی

صوفی گنڈ آری پل ترال میں حضرت شیخ محمد باقرصاحبؒ سالانہ عرس کی تیاریاں

صوفی گنڈ آری پل ترال میں حضرت شیخ محمد باقرصاحبؒ سالانہ عرس کی تیاریاں

جموں و کشمیر سنگل ونڈو کلیرنس پورٹل کیساتھ ترقی کے نئے دور میں داخل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail