صنعت کاری کے شعبے میں سات دہائیوں سے زیادہ کی مایوس کن کارکردگی کے بعد جموں و کشمیر نیشنل سنگل ونڈو سسٹم ( این ایس ڈبلیو ایس ) کے ساتھ سنگل کلئیرنس ونڈو پورٹل کے انضمام کے ساتھ ترقی کی راہ کے ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے ۔ اس قدم کو Ease of Doing Business (EoDB) میں ایک بڑی چھلانگ کے طور پر کہا گیا ہے جہاں یو ٹی کو خطے میں سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کیلئے مربوط کیا گیا ہے ۔ سنگل کلیئرنس ونڈو پورٹل کا آغاز لفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں حکومت کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ صنعتی ماحولیاتی نظام کو اس طریقے سے مضبوط کرے جس سے جموں کشمیر میں سماج کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچے ۔ این ایس ڈبلیو ایس کے ساتھ مربوط ہونے والے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پہلا تھا ، حکومت ہند کا 2020 کا بجٹ اعلان جے اینڈ کے میں سرمایہ کاروں کیلئے آن لائین موڈ میں اپنے پروجیکٹوں کیلئے منظوری حاصل کرنے کا ایک ڈیجٹل پلیٹ فارم ہے جبکہ 130 صنعتی خدمات کو سنگل ونڈو سسٹم پر آن لائین کیا گیا ہے ، اس سال مزید 160 خدمات کو مربوط کیا جائے گا ۔ اس پلیٹ فارم کو ستمبر 2021 میں کامرس اور صنعت ، ٹیکسٹائل اور امورِ صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم کاری کے مرکزی وزیر مسٹر پیوش گوئل کے ذریعے شروع کیا گیا تھا ۔ اس ونڈو پورٹل کے ذریعے جموں و کشمیر کو پارٹنر شپ کے ایک بڑے نیٹ ورک سے جوڑا جا رہا ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں ، اس طرح اس خطے کو مزید مسابقتی بنانے کی گنجائش ہے ۔ نئی صنعتی ترقی کی اسکیم کے آغاز کے ساتھ حکومت کی پالیسیوں نے جموں و کشمیر کو صنعتوں اور خدماتی اداروں کیلئے زیادہ مسابقتی اور زیادہ منافع بخش بنانے کیلئے تیار کیا ہے ۔ یو ٹی میں متعارف کرائی جانے والی اصلاحات سے مزید سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور صرف سال 2021 میں 70000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے ۔ مضبوط سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے صنعت اور تجارت کا محکمہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں صنعتی اصلاحات کو نافذ کرنے کی نوڈل ایجنسی ہے ۔ محکمہ بزنس ریفارمز ایکشن پلان 2022 اور ریگولیٹری کمپلائنس بوجھ 2022 کی تعمیل کی نگرانی کرے گا ۔ جنوری 2021 میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے اور صنعتی ترقی کو بلاک کی سطح تک لے جانے کیلئے کل 28400 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ایک نئی صنعتی ترقیاتی اسکیم ( آئی ڈی ایس ) کا اعلان کیا ۔ این ایس ڈبلیو ایس انڈیا انڈسٹریل لینڈ بینک کے ساتھ منسلک ہے جو جے اینڈ کے کے 45 صنعتی پارکوں کی میز بانی کرتا ہے اور اس میں دستیاب زمین کے پارسلوں کو جے اینڈ کے سے سرمایہ کاروں کو دریافت کرنے میں مدد ملے گی ۔ آسان الفاظ میں این ایس ڈبلیو ایس سرمایہ کاروں کو معلومات اکٹھا کرنے اور مختلف اسٹیک ہولڈرز سے کلیئرنس حاصل کرنے کیلئے متعدد پلیٹ فارمز /دفاتر کا دورہ کرنے کی ضرورت کو ختم کر دے گا ۔ این ایس ڈبلیو ایس پر تقریباً 20 وزارتوں /محکموں کو مربوط کیا گیا ہے ، جن میں کارپوریٹ امور کی وزارت ، وزارت ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی ، تجارت اور صنعت کی وزارت اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت شامل ہیں ۔ فی الحال این ایس ڈبلیو ایس پورٹل کے ذریعے 142 مرکزی منظوریوں کا اطلاق کیا جا سکتا ہے ۔ یو ٹی انتظامیہ جموں و کشمیر کو ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے جال میں جوڑ رہی ہے اور ہمارے ریگولیٹری اداروں اور نظام میں عالمی بہترین طریقوں کو یقینی بنا رہی ہے۔