جمعرات, جون ۱۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

انہدامی کارروائی کے دوران خودسوزی کرنے والاگاندربل کا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا

by Srinagar Mail
06/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے ہرن گائوں میں گزشتہ ہفتے قبل اپنے کمپلیکس کے انہدام کےخلاف احتجاج کرنے کے دوران خود پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کرنے والا27 سالہ نوجوان11روزتک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاءرہنے کے بعدسنیچر کی صبح SKIMSمیں زندگی کی جنگ ہارگیا۔جے کے این ایس کے مطابق 22فروری کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے ہرن گائوں میں اپنے کمپلیکس کی انہدامی کارروائی کے دوران مسماری ٹیم کو روکنے کے دوران کمپلیکس کے مالک عبدالحمیدشاہ کے 27سالہ بیٹے عامرحمیدنے خود پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی ۔مذکورہ نوجوان کوجھلسی وزخمی حالت میں انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہSKIMSمنتقل کیاگیا،جہاں یہ نوجوان 11روز تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاءرہنے کے بعدسنیچر کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔عینی شاہدین کے مطابق عامر حمیدنے کمپلیکس کی چھت پر خود کو اس وقت آگ لگا لی جب ایک انہدامی اسکاراُن کے نئے تعمیر شدہ کمپلیکس کو گرانے والا تھا۔ اس المنک واقعے کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئرکر نے پرایس ایس پی گاندر بل نے اُسی روزروک لگادی ۔22فروری کوپیش آئے اس المناک واقعے کے کچھ دیر بعد پولیس نے ایک بیان جاری کیا،اورکہاکہ22 فروری کو محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کی جانب سے نالہ سندھ کے کناروں پر مسماری مہم کے دوران، عامر حمید شاہ نامی نوجوان اچانک غیر قانونی ڈھانچے کے پیچھے سے نمودار ہوا اور کناروں پر کھڑے غیر قانونی ڈھانچے کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کی چھت پر خود سوزی کرلی۔ڈویڑنل انتظامیہ نے پہلے ہی واقعے کی وقتی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔22 فروری کو ضلع گاندربل میں مبینہ خود سوزی کے افسوسناک واقعہ کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈویڑنل کمشنرکشمیر پی کے پولے، خورشید احمد شاہ نے تحقیقاتی احکامات صادر کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، گاندربل کو ایک انکوائری افسر کے طور پر مقرر تاکہ اس پورے معاملے کی انکوائری عمل میں لائی جا سکے۔صوبائی کمشنر کشمیر نے واقعے سے متعلق انکوائری کی رپورٹ10 دنوں میں حتمی تبصرے وسفارشات کیساتھ طلب کی ۔دریں اثناءسنیچر کی صبح جب27سالہ خوبرؤ نوجوان عامر حمید شاہ کی موت آبائی علاقہ ہرن کنگن گاندربل پہنچی تو پورا علاقہ دم بخود ہوکر رہ گیا،وریہاں صف ماتم بچھ گیا۔بڑی تعدادمیں گاؤں والے ،دوست واحباب یہاں جمع ہوئے اورسنیچر کوبعددوپہرعامرحمید کی تجہیزوتکفین میں لوگوںکی ایک بڑی تعدادنے شر کت کی ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ کو دس دنوں کے اندر آپریشنل بنا دیا جائے گا: وویک بھاردواج

Next Post

بی جے پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،جموں کشمیر میں عنقریب اسمبلی انتخابات ہونگے

Related Posts

جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہے،مسئلے سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور کارگر حکمت عملی ناگزیر: فاروق عبداللہ

میری آنکھوں میں سے خوشی کے آنسوسے نکل پڑے :ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کے کام کاج کا جائز ہ لیا

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ریزرویشن رپورٹ کو حتمی شکل دی: سکینہ مسعود ایتو

7,جے کے اے ایس افسران کاتبادلہ ،نئی جگہوں پر تعیناتی

جموں وکشمیرکی سیول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پرردوبدل

امت شاہ نے جموںکشمیر کی سلامتی صورتحال کاجائزہ لیا،16جون کو تفصیلی میٹنگ طلب

آپریشن سندور کے بعد پاکستانی گولہ باری سے تباہ ہونے والے2060مکانات وغیرہ بحالی اوربازآبادکاری کیلئے25 کروڑ روپے کی اضافی رقم منظور

چیف سیکرٹری نے بی آر او چیف کے ساتھ جاری مختلف سڑک منصوبوں کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے بی آر او چیف کے ساتھ جاری مختلف سڑک منصوبوں کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی درشن کیلئے ” سی سی ٹی وِی سرویلنس سسٹم اور اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر“ کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی درشن کیلئے ” سی سی ٹی وِی سرویلنس سسٹم اور اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر“ کا اِفتتاح کیا

Next Post
بی جے پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،جموں کشمیر میں عنقریب اسمبلی انتخابات ہونگے

بی جے پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،جموں کشمیر میں عنقریب اسمبلی انتخابات ہونگے

بی جے پی کی جانب سے حد بندی کمیشن کو مزید تجاویز پیش

سرینگر-جموں شاہراہ پر  ٹریفک کی نقل وحمل بحال

سرینگر-جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بحال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail