بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

بی جے پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،جموں کشمیر میں عنقریب اسمبلی انتخابات ہونگے

by Srinagar Mail
06/03/2022
A A
بی جے پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،جموں کشمیر میں عنقریب اسمبلی انتخابات ہونگے
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور جموں و کشمیر کے انچارج ترون چْگ نے کہا کہ جموں کشمیر میں بہت جلد اسمبلی انتخابات ہونگے تاہم انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن کا کام آخری مراحل سے گزر رہا ہے اور حتمی رپورٹ آنے کے بعد الیکشن کی پراسس شروع کی جائے گی۔اس دوران بی جے پی کے جنرل سکریٹری نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر وار کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ اور مفتی خاندانوں نے کشمیری نوجوانوں کو اے کے 47 کی بندوقیں ،گرینڈ اور پتھر دیے جبکہ بی جے پی نے نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرکے انکی زندگیاں آسان بنادی۔کے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے نیشنل جنرل سکریٹری نے کہا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کے غریب لوگوں کو مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کی اور انہیں راشن دیا، سڑکیں اور انفراسٹرکچر بناکر دیا اور جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے آزاد کرایا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ بگڑی ہوئی ذہنیت کے حامل ریٹائرڈ اور تھکے ہوئے لوگوں کا ایک گروپ ہے۔ پی ڈی پی اور این سی پر تنقید کرتے ہوئے ترون چگ نے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ تشدد ہو رہا ہے تو انہیں یہ دیکھنا چاہیے کہ ان کے دور میں ہونے والی ہلاکتوں کا گراف کیا تھا اور آج ہمارا گراف کیا ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ جب وہ اس گراف کو دیکھیں گے تو انہیں پتہ چلے گا کہ آج لوگوں کی حفاظت کی جا رہی ہے اور ان کے دور میں لوگوں کو قتل کیا جا رہا تھا۔ عبداللہ اور مفتی خاندانوں کی حکومت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترون چگ نے کشمیر نیوز سروس کو بتایا کہ ان کے دور حکومت میں کشمیر میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا جاتا تھا اور آج پورے کشمیر میں ہندوستان کا جھنڈا لہرا جارہا ہے جبکہ ان لوگوں نے کشمیریوں کو پتھر، اے کے 47 اور گرینیڈ دیئے اور بی جے پی نے انہیں نوکریاں دیں اور آج کشمیر کا نوجوان ڈاکٹر، انجینئر بن رہا ہے اور پھر بندوق اٹھا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری نے کہا کہ اس سال جموں کشمیر میں انتخابات ہوں گے جبکہ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جمہوریت میں یقین رکھتی ہے اور ہمارا عزم شہریوں کو حقوق دینے ہیں اور اسی عزم کے ساتھ ہم نے بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی انتخابات کرائے۔انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی انتخابات کروانا چاہتے ہیں لیکن ابھی حد بندی کا عمل آزادانہ طور پر کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کچھ وقت لگے گا لیکن جموں کشمیر میں انتخابات بیت جلد ہوں گے۔ترون چگ نے سرینگر کے برزولہ علاقے میں واقع بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال میں آتشزدگی پر دکھ اور افسوس کرتے ہوئے مریضوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

انہدامی کارروائی کے دوران خودسوزی کرنے والاگاندربل کا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا

Next Post

بی جے پی کی جانب سے حد بندی کمیشن کو مزید تجاویز پیش

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

Next Post

بی جے پی کی جانب سے حد بندی کمیشن کو مزید تجاویز پیش

سرینگر-جموں شاہراہ پر  ٹریفک کی نقل وحمل بحال

سرینگر-جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بحال

بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری  میدانی علاقوں میں بارشیں

کشمیر میں6 اور 7 مارچ کو برف وباراں کی پیش گوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail