محکمہ موسمیات کی طرف سے برف باراں کی ایک اور پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں گلمرگ اور پہلگام کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر درج ہوا ہے اور موسم بھی فی الوقت خشک ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر ا?لود رہتے ہوئے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تازہ مغربی ہوائیں جموں وکشمیر میں داخل ہونے والی ہیں جن کینتیجے میں 6 اور7 مارچ کو وادی کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی کے کپوارہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، بڈگام اور گاندربل اضلاع کے بالائی علاقوں میں خراب موسم کے زیادہ اثرات رہ سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بعد ازاں 8 اور 9 مارچ کو بھی موسم خراب ہی رہنے کا امکان ہے۔ادھر وادی میں گلمرگ اور پہلگام کے بغیر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر درج کیا گیا۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب بھی یہی درج ہوا تھا۔وادی کے شہرہ ا?فاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نا سے مشہور قسبہ قضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں منفی11.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کی دوسری سرد ترین جگہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا وادی میں ہفتے کو بھی صبح سے موسم خشک مگر ابر آلود رہا اور آفتاب اور بادلوں کے درمیان دن بھر سنگھرش جاری رہا۔وادی میں ماہ مارچ شروع ہونے کے باوجود بھی لوگوں کو دن میں بھی گرمی کے لئے دفتروں، کارخانوں، دکانوں اور دیگر کام کی جگہوں پر گریمی کا انتطام کرنا پڑتا ہے۔