جمعہ, مارچ ۳۱, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

جموں و کشمیر کا طبی نگہداشت کا منظر نامہ بدل گیا

لیفٹنٹ گورنر نے انڈین سوسائٹی آف نیفرولوجی کی 27 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کیا

by Srinagar Mail
06/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

پوری دُنیا ہندوستان کو ایک خود انحصار ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر کے لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج انڈین سوسائٹی آف نیفرولوجی کی 27 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے انڈین سوسائٹی آف نیفرولوجی کی تعریف کی کہ ماہرین کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پیش کیا گیا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں پر مرکوز ، محفوظ اور موثر علاج کو ممکن بنایا جا سکے اور حالیہ پیشرفت پر مستقبل کی تلاش کو مضبوط بنایا جا سکے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان صحت کی دیکھ بھال کے سرحدی شعبوں میں بہترین کارکردگی کے عالمی معیارات کے مطابق ہے ، صحت ، سائنس ، ٹیکنالوجی اور اختراعات میں نئے سنگ میل عبور کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت دانشورانہ املاک کے استعمال ، فارما انڈسٹری میں اصلاحات اور دُنیا کی بہترین چیزوں کے ساتھ مقابلہ کرنے اور دوسرے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعاون کو بڑھانے میں متاثر کُن پیش قدمی کر رہا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ پوری دُنیا ہندوستان کو ایک خود انحصار ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے ، ایک ایسی قوم کے طور پر جو سُپر پاور بننے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے تمام 20 ضلعی ہسپتال جدید ترین ڈائیلاسز کی سہولیات سے لیس ہیں تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مریضوں کو معیاری علاج حاصل کرنے میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر کا صحت کی دیکھ بھال کا منظر نامہ بدل گیا ہے ۔ صحت سے متعلق اصلاحات کے فوائد قابلِ رسائی اور جامع ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیہی صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کر رہے ہیں اور عام آدمی کی دہلیز پر معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کیلئے جدید طبی طریقوں کو متعارف کر رہے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے نیفرولوجسٹ ، ڈائیلاسز کے ماہرین اور ٹرانسپلانٹ ڈاکٹروں کو مشورہ دیا کہ وہ سستی اور جامع حل فراہم کرنے کیلئے اختراعی طریقے ، تحقیق اور ترقی تلاش کریں ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ مستقبل کی ٹیکنالوجیز جیسے کہ مصنوعی گردے تیار کرنے اور ایک لچکدار دیکھ بھال کے ماڈل کو یقینی بنانے کیلئے ہمیں نیفرولوجی کے شعبے کو پروان چڑھانا ہو گا ، اس شعبے میں ذہین ترین ماہرین کو راغب کرنا ہو گا اور انہیں برقرار رکھنا ہو گا اور ملک کے اندر اعضاء کے عطیہ اور محفوظ پیوند کاری کی مہم کو فروغ دینا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دو برسوں میں پالیسی سازوں ، ڈاکٹروں اور محققین کیلئے عالمی وباء سے بہت سے سبق ملے ہیں ۔ طبی صلاحیت کے ایک بڑے ذخائیر کے ساتھ جو قابلیت میں کسی سے پیچھے نہیں ، ہندوستان صحتیاب ہو رہا ہے اور صحت کی دیکھ بھال کے ہر طبقے نے قابلِ ذکر لچک دکھائی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہمیں اپنے سائینسدانوں ، ماہرین اور ڈاکٹروں پر فخر ہے جو ہندوستان کو صحت کی دیکھ بھال کے ایک بڑے ادارے میں تبدیل کر رہے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے پرائیویٹ کھلاڑیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو سستی تعلیم فراہم کرنے کی ترغیب دے کر میڈیکل کی تعلیم کیلئے ہمارے نوجوانوں کی دوسرے ممالک کی طرف ہجرت کے رحجان کو تبدیل کرنے پر بھی زور دیا جبکہ ریاستی حکومتوں کو سہولت کار کا کردار ادا کرنا چاہئیے ۔ لفٹینٹ گورنر نے انڈین سوسائٹی آف نیفرولوجی کو مزید مشورہ دیا کہ وہ ہر سال صحت کی دیکھ بھال کے اہم شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لے ۔اس موقع پر وائس چانسلر لکھنئو یونیورسٹی پروفیسر آلوک کمار رائے ، آرگنائیزنگ سیکرٹری ، انڈین سوسائٹی آف نیفرولوجی ( نارتھ زون ) ڈاکٹر پردیپ کمار رائے ، آرگنائیزنگ چئیر مین ڈاکٹر جئے پرکاش ، سینئر ایڈوائزری کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کے علاوہ وارانسی نیفرولوجی سوسائٹی کے ممبران ، ماہرین ، ڈاکٹر موجود تھے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کشمیر میں6 اور 7 مارچ کو برف وباراں کی پیش گوئی

Next Post

یوکرین میں روس کی عارضی جنگبندی

Related Posts

منوج سنہا 100با اثر شخصیات کی فہرست میں شامل

منوج سنہا 100با اثر شخصیات کی فہرست میں شامل

امرت پال کے گرفتار باڈی گارڈکے حق میں بندوق لائسنس کی اجرائی

امرت پال کے گرفتار باڈی گارڈکے حق میں بندوق لائسنس کی اجرائی

رام نومی کے موقعہ پرشہر سری نگر میں کشمیری پنڈتوں کی شوبا یاترا

رام نومی کے موقعہ پرشہر سری نگر میں کشمیری پنڈتوں کی شوبا یاترا

عیش مقام اننت ناگ دل دہلانے ولا واقعہ  ایک اور جاں بحق، تعداد 3 تک پہنچ گئی۔ مزید6 زخمی، ملزم گرفتار:ایس ڈی ایم پہلگام

کھرہامہ کپوارہ میں7سالہ کمسن بچی کا بے دردانہ قتل ،گلا کٹی لاش ایک شڈ سے برآمد

دل کی دیکھ بھال میں نارائنا ہسپتال کی افادیت

دل کی دیکھ بھال میں نارائنا ہسپتال کی افادیت

ترال حلقہ انتخاب کی نشست بی جے پی کے لئے اہم اور جیت جائیں گے: سنیل شرما

ترال حلقہ انتخاب کی نشست بی جے پی کے لئے اہم اور جیت جائیں گے: سنیل شرما

Next Post
یوکرین میں روس کی عارضی جنگبندی

یوکرین میں روس کی عارضی جنگبندی

صحت شعبے کی طرح ترال میں محکمہ انمل ہسبنڈری کاحال  بھی بے حال

صحت شعبے کی طرح ترال میں محکمہ انمل ہسبنڈری کاحال بھی بے حال

صوفی گنڈ آری پل ترال میں حضرت شیخ محمد باقرصاحبؒ سالانہ عرس کی تیاریاں

ٓٓ نارستان ترال میں گرام سبھا منعقد ،ڈی ڈی سی منظور گنائی نے صدارت کی، مقامی لوگوں اور افسران کی شرکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail