سید اعجاز
ترال// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے کھاگ علاقے میں جمعرات کو ایک لاپتہ فوجی کی لاش ملی ہے۔جموں کشمیر لائٹ انفنٹری میں ڈرائیور کے طور پر کام کرنے والا سمیر احمد ملا جو کہ کھاگ کے لورک پورہ گاؤں سے تعلق رکھتاتھا، کچھ دن پہلے لاپتہ ہو گیا تھا۔ذرائع نے بتایاجموں میں تعینات سپاہی چھٹی پر اپنے گاؤں پہنچا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس کی لاش کھاگ کے دلویش گاؤں میں مقامی لوگوں نے دیکھی جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ایک پولیس اہلکار نے تصدیق کی کہ لاپتہ فوجی کی لاش کھگ گاؤں سے ملی ہےوسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی تحصیل کھاگ کے لوکی پورہ کے رہنے والے سمیر ملا کو 2017 میں J&K کی علاقائی فوج میں بطور ڈرائیور بھرتی کیا گیا تھا