پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم روہت کنسل نے آج ہوٹل ایشیا میں سنکلپ کے جاری مہاتما گاندھی نیشنل فیلو شپ اکیڈمک ماڈیول کی صدارت کی ۔ یہ بارہ روزہ پروگرام 7؍ مارچ سے 19 ؍ مارچ تک اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ، آئی آئی ایم جموںنے منعقد کیا ہے۔ایم جی این فیلو شپ ایک دو سالہ پروگرام ہے جو آئی آئی ایم میں کلاس روم سیشنوں کو ضلع سطح پر ایک گہری فیلڈ و سرجن کے ساتھ جوڑتا ہے تاکہ ڈسٹرکٹ سکل ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ سکل کمیٹیوں ( ڈی ایس سیز) کو مضبوط کیا جاسکے۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے ہندوستان کے ڈیموگرافِک ڈیویڈنڈ سے اس کی وسیع نوجوان آبادی کی صورت میں فائدہ اُٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے جدید تعلیم سے کامیابی کے ساتھ باصلاحیت اَفرادی قوت میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔پرنسپل سیکرٹری نے تعلیمی شعبے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اِس شعبے کو زیادہ فائدہ مند اور روزگار پر مبنی بنانے کے لئے اَپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے کہا،’’ ہمارے تعلیمی نظام کو ہنرمندی کی ترقی کی طرف موڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ہمیں تعلیم سے بہتر ہنر مند اَفرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘پرنسپل سیکرٹری نے یونیورسٹیوں کی طرف سے دی جانے والی سکل اور تعلیم کو مستقبل کے کام کی جگہ کے مواقع سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے کہاکہ آنے والے اِنڈسٹری 4.0 کے رُجحانات کو پورا کرنے کے لئے سسٹم کو خود کواَپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔روہت کنسل نے بہت سارے موضوعات پر اَپنے خیالات کا اِظہار کیا جس میں کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنا، عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی اور سماجی بہبود سکیموں وغیرہ شامل ہیں۔اُنہوں نے فیلوروںسے مطالبہ کیا کہ وہ تبدیلی کے لئے کام کریں اور حکومت کو اَپنے نئے اقدامات کو ادارہ جاتی بنانے کے لئے سفارشات دیں۔اُنہوں نے تجویز پیش کی کہ فیلو مقامی شراکت داروں سے معلومات لیں جبکہ مؤخر الذکر کے لئے کسی بھی ترقی کی تجویز پیش کی جائے۔اُنہوں نے بیک ٹو وِلیج پروگراموں کی کامیابی سے سبق بھی شیئر کیا اور اس کے بنیادی نقطہ نظر کی تعریف کی۔آئی آئی ایم فیکلٹی ہر کورس کے ماڈیول کے تحت کورس کا مواد سکھائے گی جو 40 دِنوں کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے ۔ کیمپس سے باہر رہنمائی ، فیلڈ تجربہ اور ورکشاپوں سے جو سیکھنے کا ایک لازمی حصہ بنیں۔پروگرام میں جموںوکشمیر ، مغربی بنگال ، لداخ ، چندی گڈھ اور پانڈی چیری کے فیلورحصہ لے رہے ہیں۔اِس پروگرام کو مرکزی حکومت وزارتِ ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری(ایم ایس ڈی اِی) کی پہل سے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے ریاستی ہنر مندی کے فروغ کے مشن( ایس ایس ڈی ایم ) کے تعاون سے عملایا گیا ہے۔اِس موقعہ پر ایم جی این ایف کے کو۔ پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر مقبل برہان بھی موجود تھے۔