سید اعجاز
ترال//ماڈرن پبلک ہائی سکول ڈاڈسرہ ترال میں جمعرات کو ایک تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں حالیہ دسویں جماعت کے امتحانات میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ۔تقریب میں زونل ایجوکیشن افسر اونتی پورہ محمد شفیع آغاہ مہمان خصوصی جبکہ پرنسپل ہائر سکنڈری سکول ڈاڈ سرہ محمد امین مہمان زی وقار کی حثیت موجود رہے۔تقریب میں گائوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ واضح رہے اس سکول میں حالیہ دسویں جماعت کے نتائج سد فیصد نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ جبکہ مزکورہ سکول سے آج تک متعد د لوگوں کی ایک بڑی تعداد بہتر تعلیم حاصل کی ہے جو مختلف سرکاری محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔