بشارت رشید
ترال: وادی کشمیر کے باقی حصوں کی طرح محکمہ سوشل فارسٹری کشمیر کے اشتراک سے جمعرات کو گورنمنٹ ڈگری کالج ترال کشمیر میں ایک شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ مہم کے دوران محکمے کی جانب سے کالج میں دو سو سے زائد درخت لگائے گئے۔ اس موقع پر سوشل فارسٹری محکمے کے ریجنل ڈائریکٹر کشمیر معراج الدین ملک، کالج کے پرنسپل محمد فاروق میر، ڈی-ایف-او سوشل فارسٹری پلوامہ منظور احمد بٹ اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شجرکاری مہم میں شمولیت کی، وہی کئی طلباء نے ہاتھوں میں بینر بھی لئے تھے، جن کے ذریعے وہ لوگوں تک جنگلات کے بچاؤ سے متعلق آگاہی پھیلا رہے تھیں۔ شجرکاری مہم کے بعد کالج کے کانفرنس ہال میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں شجرکاری کی اہمیت پر بحث کی گئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر سوشل فارسٹری کشمیر معراج الدین ملک نے کہا کہ وہ اس سال کشمیر کے مختلف حصوں میں گیارہ لاکھ سے زائد پودے اگانے جارہے ہیں۔