سید اعجاز
اونتی پورہ //وادی کشمیر کے واحد’’ ایگری کلچر سیڈ فارم‘‘ پدگام پورہ اونتی پوری میں عارضی طور پر کام کر رہے درجنوں ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے دن بھی یہاں کام چھوڑ ہڑتال کر کے زور داحتجاج کیا ہے انہوں نے سرکارسے التوا میں پڑی اجرتوں کی واگزاری،نوکری کی مستقلی وغیرہ مطالبات پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ فام میں کام کر رہے عارضی ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے جمعہ کے روزدوسرے دن اپنے مطالبات کو لے کر کام چھوڑ ہڑتال کر کے احتجاج جاری رکھا ہے ملازمین یونین کے صدر محمد سلطان میرایگری کلچر ڈیلی ویجر س یونین ایس ایم فارم پدگام پورہ اونتی پورہ نے بتایا اسی مرکز سے کشمیر کے تمام ایگری کلچر زونوں کوقاضی گنڈ سے ٹنگڈار تک سیڈ فراہم کیا جاتا ہے انہوں نے بتایا ہم ہر موسم میں کام کرتے ہیں اور وہاں کام کر رہے تمام ملازمین کوالتوا میں پڑی اجرتوںکو واگزار کیا گیا ہے تاہم تاحال اس فارم میں کام کر رہے ملازمین کو تا حال نہ ہی بقابا ویجز فراہم کئے گئے ہیں نا ہی دو دہائیوں سے انہیں مستقل کیا گیا ہے۔احتجاج میں شامل ملازمین نے بتایا وہ6700روپے پر اس مہنگائی کے دور میں گھر کے اخراجات کو نہیں چلا سکتے ہیں انہوں نے بتایا وہ اپنے فرائض ایک امید کے ساتھ تن دہی سے انجام دے رہے ہیں تاہم سرکار اس جانب تاحال کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے یہاں کام کر رہے ملازمین مشکلات سے دو چار ہیں ملازمین یونین کے صدر نے بتایا یہاں کام کر رہے تمام ملازمین ہر کوئی مشینری کا کام کر رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے انہیں سکڈزمرے میں لایا جائے ۔انہوں نے کہا اگر سرکار ایگری کلچر شعبے کو مستحکم بنانا چاہتا ہے تو انہیں ہمیں نظر انداز نہیں کرنا چاہے انہوں نے محکمہ کے اعلیٰ حکام اور ایل جی انتظامیہ سے اس بارے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔