جموں و کشمیر کو آج یوم جمہوریہ پریڈ میں ریاستوں اور یوٹیوں میں مقبول اِنتخاب کے زُمرے میں تیسرے بہترین ٹیبلو سے نوازا گیا۔جموں وکشمیر حکومت کی جانب سے ایوارڈ ٹرافی ڈپٹی لیبر کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن ویدوشی کپور نے حاصل کیا۔اِس درجہ بندی کا فیصلہ ایک آن لائن پول کی بنیاد پر کیا گیا ہے جو My GOV App کے ذریعے وزارتِ دِفاع کے تعاون سے شہریوں کے لئے مختلف ریاستوں اور یوٹیوں سے اَپنے پسندیدہ ٹیبلو کو ووٹ دینے کے لئے کیا گیا تھا جس نے یوم جمہوریہ 2022ء کی پریڈ کی تقریبات میں حصہ لیا تھا۔جموںوکشمیر یوٹی کے ٹیبلو ۔2022ء میں ’’ ترقیاتی منظرنامے کے پس منظر میں جموں وکشمیر کا بدلتا ہوا رُخ‘‘ دِکھایا گیا ہے ۔ اِس دُنیا کے مشہور شری ماتا ویشنودیوی بھون کٹرا ، اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ ( آئی آئی ایم ) ، اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی ( آئی آئی ٹی ) ، آل اِنڈیا اِنسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( اے آئی آئی ایم ایس) کی نمائش کی گئی۔ ٹیبلو نے کشمیر کے برف پوش پہاڑوں کے پس منظر میں دریائے چناب اور بانہال قاضی گنڈ پر واقع دنیا کے بلند ترین ریلوے پل کو بھی اُجاگر کیا۔ٹیبلو۔2022 ء کو ایک نامور آرٹسٹ شری ویر منشی نے ڈیزائن اور بنایا تھا۔