جمعہ, مارچ ۲۴, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے سر ی نگر میں سلامتی صورتحال کا جائزہ لیا

by Srinagar Mail
12/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی جو وادی کے تین روزہ دورے پر جمعرات کو سری نگر وارد ہوئے نے جمعے کے روز یہاں تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائز ہ لیا۔ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں موصوف کمانڈر کے دورہ کشمیر کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موصوف فوجی کمانڈر کو چنار کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے وادی کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور انہیں مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی۔لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی جمعرات کے روز دورہ کشمیر پر یہاں پہنچے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ موصوف فوجی کمانڈر نے اپنے دورے کے دوران چنار کور کے سینئر افسروں کے ساتھ بات چیت کی اور لائن آف کنٹرول پر قائم مستحکم در اندازی مخالف گرڈ کی سراہنا کی۔موصوف ترجمان نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے کے لئے فوج کے نظم و ضبط کی داد دی۔انہوں نے کہا کہ موصوف کمانڈر نے وادی میں چنار کور کی طرف سے چلائے جانے والے ملی ٹینسی مخالف آپریشنز کی بھی تعریفیں کیں۔بیان کے مطابق موصوف فوجی کمانڈر نے سول سوسائٹی ممبروں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔موصوف ترجمان نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی نے مختلف ایجنسیوں کی طرف سے کشمیر میں قیام امن کے لئے اٹھائے جا رہے اقدام کی بھی سراہنا کی۔انہوں نے بتایا کہ شمالی کمان کے کمانڈر نے سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے کامیاب آپریشنز پرفوج کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ وادی میں قیام امن کی خاطر فوج کی جانب سے زمینی سطح پر اقدامات اْٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فوجی کمانڈر نے بتایاکہ گزشتہ کچھ ایام کے دوران سیکورٹی فورسز کو جنگجو مخالف آپریشنز کے دوران اہم کامیابیاں ملی ہیں جس دوران متعدد ملی ٹینٹ کمانڈروں کو مار گرایا گیا ہے۔دفاعی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نے اس موقع پر کہاکہ فوج اور عوام کے درمیان قریبی تال میل سے مقامی نوجوانوں کی ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت کے رجحان میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کولگام میں مسلح افراد کا حملہ، سرپنچ ہلاک

Next Post

کشمیر میں 3 الگ الگ انکاؤنٹر میں 4 جنگجو مارے گئے، ایک زندہ گرفتار

Related Posts

جموں و کشمیر حکومت نے ریاستی سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا رہنمائی خطوط جاری کئے

جموں و کشمیر حکومت نے ریاستی سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا رہنمائی خطوط جاری کئے

ایس ایس پی اونتی پورہ نے کرائم وسیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی

ایس ایس پی اونتی پورہ نے کرائم وسیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی

آری پل ترال کے 10سرکاری سکولوں کو سپورٹس کٹس فراہم

آری پل ترال کے 10سرکاری سکولوں کو سپورٹس کٹس فراہم

پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

وزیر اعظم نے کی بھارت 6G ویژن دستاویز کی نقاب کشائی اور کیا6G,R&D ٹیسٹ بیڈ کا آغاز

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

Next Post
نائنہ پلوامہ میں فورسز اور ملی ٹینٹو کے درمیان تصادم شروع

کشمیر میں 3 الگ الگ انکاؤنٹر میں 4 جنگجو مارے گئے، ایک زندہ گرفتار

ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ نہر ترال کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا

ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ نہر ترال کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا

نائنہ پلوامہ میں فورسز اور ملی ٹینٹو کے درمیان تصادم شروع

پلوامہ ،گاندربل اور ہندواڑہ میںمسلح جھڑپوں  کےدوران4ملی ٹنٹ ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail