سید اعجاز
سری نگر، 12 مارچ : وادی کشمیر کے پلوامہ، گاندربل اور ہندواڑہ علاقوں میں تین الگ الگ انکاؤنٹر میں کم از کم 4جنگجو مارے گئے، پولیس نے سنیچر کی صبح یہاں بتایا۔ایک اہلکارنے بتایا کہ پلوامہ کے چیواکلان علاقے میں رات بھر کی فائرنگ کے تبادلے میں دو جنگجو مارے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں عسکریت پسندوں کا تعلق جیش محمد عسکری تنظیم سے ہے، جبکہ علاقے میں تلاشی جاری ہے۔دریں اثنا، ایک اور کارروائی میں گاندربل ضلع کے نونر علاقے میں کل رات دیر گئے علاقے میں ایک تصادم کے بعد ایک جنگجو مارا گیا۔اہلکار نے بتایا کہ مارے گئے جنگجو کا تعلق لشکر طیبہ کے عسکریت پسند تنظیم سے ہے، جب کہ آپریشن جاری تھا۔ایل ای ٹی تنظیم کا ایک اور جنگجو ہندوارہ علاقے کے راجواڑہ کے نیچاما محلہ میں کل دیر رات اس علاقے میں ایک انکاؤنٹر کے بعد مارا گیا۔دریں اثنا، آئی جی پی کشمیر، وجے کمار نے کہا کہ انہوں نے کل رات 4-5 مقامات پر مشترکہ آپریشن شروع کیا۔”اب تک جی ای ایم کے 2 عسکریت پسند بشمول 01 پاکستانی پلوامہ میں مارا گیا، ایل ای ٹی کا 1 جنگجو گاندربل اور ہندواڑہ میں ایک کو مارا گیا۔ ہندواڑہ اور پلوامہ میں انکاؤنٹر ختم ہوئے ہیں جبکہ ایک عسکریت پسند کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔