بدھ, مارچ ۲۹, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

کولگام میں مسلح افراد کا حملہ، سرپنچ ہلاک

چیوہ کلان پلوامہ میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم آرائی جاری

by Srinagar Mail
12/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے آڈورہ علاقے میں مشتبہ جنگجووں نے ایک سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ جنگجو وں نے جمعے کی شام کو کولگام کے آڈورہ علاقے میں سرپنچ شبیر احمد میر ولد محمد عبدا للہ میر پر اپنے گھر کے نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ زخمی سرپنچ کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ہسپتال ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سرپنچ کے جسم میں کئی گولیاں پیوست تھیں جس کے نتیجے میں اْس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی تھی۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ تاہم بظاہر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ادھر بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ مہلوک سرپنچ بی جے پی کے ساتھ وابستہ نہیں تھا اور اس ضمن میں پھیلائی جانے والی افواہیں حقیقت سے بعید ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ پھر ملی ٹینٹوں نے عوامی نمائندے کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔قابل ذکر ہے کہ 9 مارچ کی شام کو مشتبہ ملی ٹینٹ کھنموہ سری نگر میں سرپنچ سمیر احمد بٹ کے رہائشی مکان میں زبردستی گھس آئے اوراندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں سرپنچ کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی تھی۔قبل ازیں مشتبہ جنگجووں نے دو ہفتے قبل ضلع کولگام میں ہی ڈپٹی سرپنچ پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جو بعد میں ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔وادی کشمیر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور کارکنوں کی شکایت ہے کہ انہیں سیکورٹی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ بعض کی یہ بھی شکایت ہے کہ ان کے ساتھ سیکورٹی اہلکار مامور تھے لیکن پی ڈی پی – بی جے پی اتحاد ختم ہونے کے بعد ان سے یہ سیکورٹی واپس لی گئی۔ادھر جنوبی ضلع پلوامہ کے چیوا کلان علاقے میں جمعے کی شام کو سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ جنوبی ضلع پلوامہ کے چیوا کلان علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اْنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر ملی ٹینٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔اْن کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں دو جنگجو پھنس کر رہ گئے ہیں جنہیں مار گرانے کی خاطر اضافی کمک کو طلب کیا گیا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں شدید گولیوں کا تبادلہ جاری رہنے سے لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے ہیں۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر کو مقبول اِنتخاب کے زُمرے میں یوم جمہوریہ پریڈ میں تیسرا بہترین ٹیبلو ملا

Next Post

لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے سر ی نگر میں سلامتی صورتحال کا جائزہ لیا

Related Posts

عالیہ میر، جموں و کشمیر میں پہلی خاتون وائلڈ لائف ریسکیور

عالیہ میر، جموں و کشمیر میں پہلی خاتون وائلڈ لائف ریسکیور

بی جے پی کے ضلع پریزیڈنٹ پلوامہ لطیف بٹ نے قصبہ یار کے کئی علاقوں کا دورہ کیا

بی جے پی کے ضلع پریزیڈنٹ پلوامہ لطیف بٹ نے قصبہ یار کے کئی علاقوں کا دورہ کیا

پلوامہ نے ٹی بی کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے

دریائے چناب پر تعمیر دنیا کا سب سے اونچا پل 120سالوں کیلئے ڈائزن کیا گیا

سرینگر،بارہمولہ، اوڑی شاہراہ پر جاری کام کیلئے 1973 کروڑ روپے کی منظوری

سرحد کے اس پار انفراسٹرکچر عسکریت پسندوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہوگا

دفاعی نظام کافی مضبوط ، علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی ملک کو ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیںہوگی

Next Post
لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے سر ی نگر میں سلامتی صورتحال کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے سر ی نگر میں سلامتی صورتحال کا جائزہ لیا

نائنہ پلوامہ میں فورسز اور ملی ٹینٹو کے درمیان تصادم شروع

کشمیر میں 3 الگ الگ انکاؤنٹر میں 4 جنگجو مارے گئے، ایک زندہ گرفتار

ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ نہر ترال کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا

ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ نہر ترال کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail