جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

پی آئی بی سرینگر نے پلوامہ میں میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا

by Srinagar Mail
18/03/2022
A A
پی آئی بی سرینگر نے پلوامہ میں میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

پریس انفارمیشن بیورو(پی آئی بی) سرینگر نے جمعرات کو کانفرنس ہال ڈی سی آفس پلوامہ میں ایک روزہ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد پلوامہ اور شوپیاں کے صحافیوں کو مرکزی معاونت والی اسکیموں اور عام لوگوں میں بیداری لانے میں صحافیوں کے کردار کے بارے میں حساسیت اور صلاحیت کی تعمیر کرنا تھا۔ یہ پروگرام ضلع انتظامیہ کے تعاون سے متعقد کیا گیا تھا اور اس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے کیا۔ پروگرام میں پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کے تقریبا 50 نامور صحافیوں اور دیگر انتظامی افسران شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈیا معاشرے اور انتظامیہ کے درمیان براہ راست ربط کا کام کرتا ہے اور اس تعلق کو تسلی بخش انداز میں پیش کرنا ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے صحافتی ذمہ داری کو ترقیاتی منظر نامے کا نچوڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو ترقیاتی محاذ پر انتطامیہ کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہمہ گیر ترقی کے لئے زمینی سطح پر معروضی رپورٹنگ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ورکشاپ کے انعقاد پر پی آئی بی سرینگر کا شکریہ ادا کیا اور پلوامہ اور شویاں اضلاع کے صحافی برادری کے کام کو بھی سراہا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی بی سرینگر غلام عباس نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا مقصد میڈیا کے کردار کو اجاگر کرنا ہے تاکہ لوگوں میں مختلف سرکاری اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں بیداری لائی جاسکے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ زمینی سطح پر اسکیم کے حقیقی نتائج کا تعین کرنے کے لئے اسکیم کے نفاذ، تجزیہ اور نتائج کو بھی صحیح طریسے سے رپورٹ کیا جانا چاہئے۔ترقیاتی رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بیداری لانے میں فعال کردار ادا کرنا چاہئے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو مختلف مرکزی معاونت والی اسکیموں پر عمل درآمد کے لئے کام کرنا چاہئے،۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر طاہر احمد نے کہا کہ ذرائع ابلاغ سے وابستہ تمام افراد اپنے منڈیٹ کا احساس کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو اپنے اختیار میں موجود مختلف ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے مسائل کو منفرد اور نئے انداز میں اجاگر کرنا چاہئے تاکہ انہیں متعلقہ حکام تک پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہ صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض پوری لگن اور اخلاقیات کی پاسداری کے ساتھ ادا کرنے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میدیا کا معاشرے اور انتظامیہ کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور جعلی خبروں اور غلط معلومات کے مسائل سے نمٹنا ہر صحافی کی ذمہ داری ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مختلف پہلوں پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے میدیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر پی آئی بی سرینگر ماجد پنڈت نے نئے اور پرانے میڈیا کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کو سوشل میڈیا کے موثر استعمال کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا جاسکتا ہے کیونکہ اس کی پہنچ دور دور تک ہے اور یہ بااثر ہے۔ اس موقع پر سینئر صحافی جہانگیر ملک نے حکومت کے ترقیاتی اقدامات کے بارے میں آگہی پیدا کرنے میں میدیا کے کرکردار کے بارے میں بتایا۔ سوشل ویلفیئر آفیسر ارشاد احمد نے ضلع پلوامہ میں خواتین اور بچوں پر خصوصی توجہ دینے والی مرکزی حکومت کی سماجی بہبود کی اسکیموں کے بارے میں بات کی۔ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی پروفیسر ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم روحیلہ حسن نے حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی کے بارے میں بتایا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ پلوامہ ڈاکٹر پیر زادہ فرحت نے حکومت کی دیہی ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں بتایا۔ سینئر صحافی شبیر بٹ نے دور دراز علاقوں میں رپورٹنگ میں صحافیوں کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بات کی اور نیوز ایڈیٹر آل انڈیا ریڈیو سرینگر اشفاق شاہ نے خبروں کی صداقت اور صحافتی ذمہ داریوں پر سوشل میڈیا کے اثرات کے بارے میں بات کی۔ تقریر کے بعد انٹرایکٹو سیشنز ہوئے جس میں شرکاء نے ماہرین کے ساتھ اپنی رائے اور مشاہدات پیش کئے۔ صحافیوں نے پروگرام کے انعقاد پر پی آئی بی کی کاوشوں کو سراہا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

باغ گل لالہ 23 مارچ کو سیلانیوںکیلئے کھول دیا جائے گا

Next Post

بڈگام میں پولیس نے 8 گھنٹوں کے اندر چوری کا معمہ حل / چوری شدہ زیورات برآمد 02 ملزمان گرفتار

Related Posts

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

Next Post
بڈگام میں پولیس نے 8 گھنٹوں کے  اندر چوری کا معمہ حل /  چوری شدہ زیورات برآمد 02 ملزمان گرفتار

بڈگام میں پولیس نے 8 گھنٹوں کے اندر چوری کا معمہ حل / چوری شدہ زیورات برآمد 02 ملزمان گرفتار

وزیر داخلہ نےلیاجموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال کا جائزہ

وزیر داخلہ نےلیاجموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال کا جائزہ

کولگام میں مسلح افراد کا حملہ، سرپنچ ہلاک

ترال، پلوامہ اور شوپیاں میں ملی ٹینٹوں کاحملہ ،غیر مقامی ترکھان اور 3 اہلکار زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail