جمعہ, مارچ ۳۱, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

ترال، پلوامہ اور شوپیاں میں ملی ٹینٹوں کاحملہ ،غیر مقامی ترکھان اور 3 اہلکار زخمی

by Srinagar Mail
20/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں وکشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے آری ہل علاقے میں مشتبہ جنگجووں نے غیر مقامی ترکھان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔ادھرشوپیاں اور ترال میں بھی سیکورٹی فورسز پر دو گرینیڈ داغے گئے جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ ہفتے کی شام کو آری ہل پلوامہ میں جنگجووں نے غیر مقامی ترکھان جس کی شناخت محمد اکرم ولد عبدالسلام ساکن بجنور اْتر پردیش کے بطو رہوئی ہے پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اْس کو سری نگر ریفر کیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ادھر ہفتے کی شام کو ہی شوپیاں اور ترال میں سیکورٹی فورسز پر دو گرینیڈ داغے گئے جس وجہ سے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے زینہ پورہ شوپیاں میں 178بٹالین سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس وجہ سے ایک اہلکار زخمی ہوا ہے جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ نودل ترال میں بھی جنگجووں نے 180بٹالین سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ پھینکا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار جن کی شناخت کانسٹیبل سجاد احمد اور کانسٹیبل چندرا شیکھر کے بطور ہوئی ہے معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں ملی ٹینسی کے یہ تین واقعات کیسے اور کن حالات میں وقوع پذیر ہوئے اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ادھرذرائع نے بتایا کہ ان تین واقعات کے بعد سیکورٹی فورسز نے شوپیاں، ترال اور پلوامہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا، لیکن حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

وزیر داخلہ نےلیاجموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال کا جائزہ

Next Post

سری نگر-لیہہ شاہراہ ٹریفک کیلئے آزمائشی طور کھول دی گئی

Related Posts

منوج سنہا 100با اثر شخصیات کی فہرست میں شامل

منوج سنہا 100با اثر شخصیات کی فہرست میں شامل

امرت پال کے گرفتار باڈی گارڈکے حق میں بندوق لائسنس کی اجرائی

امرت پال کے گرفتار باڈی گارڈکے حق میں بندوق لائسنس کی اجرائی

رام نومی کے موقعہ پرشہر سری نگر میں کشمیری پنڈتوں کی شوبا یاترا

رام نومی کے موقعہ پرشہر سری نگر میں کشمیری پنڈتوں کی شوبا یاترا

عیش مقام اننت ناگ دل دہلانے ولا واقعہ  ایک اور جاں بحق، تعداد 3 تک پہنچ گئی۔ مزید6 زخمی، ملزم گرفتار:ایس ڈی ایم پہلگام

کھرہامہ کپوارہ میں7سالہ کمسن بچی کا بے دردانہ قتل ،گلا کٹی لاش ایک شڈ سے برآمد

دل کی دیکھ بھال میں نارائنا ہسپتال کی افادیت

دل کی دیکھ بھال میں نارائنا ہسپتال کی افادیت

ترال حلقہ انتخاب کی نشست بی جے پی کے لئے اہم اور جیت جائیں گے: سنیل شرما

ترال حلقہ انتخاب کی نشست بی جے پی کے لئے اہم اور جیت جائیں گے: سنیل شرما

Next Post
سری نگر-لیہہ شاہراہ ٹریفک کیلئے آزمائشی طور کھول دی گئی

سری نگر-لیہہ شاہراہ ٹریفک کیلئے آزمائشی طور کھول دی گئی

کولگام میں مسلح افراد کا حملہ، سرپنچ ہلاک

بڈگام اور پلوامہ میں مسلح افراد کی فائرنگ/ مقامی شہری ہلاک، غیر مقامی زخمی

صدر جمہوریہ نے 64 شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نوازا

صدر جمہوریہ نے 64 شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نوازا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail