مختار شاہ
75 دنوں تک ٹریفک کے لئے بند رہنے کے بعد آج سری نگر لیہ شاہراہ کو فی الحال تجرباتی طور بحال کی گئ۔شدید برف باری کے بعد تقریباً 2 ماہ اور 15 دن تک بند رہنے کے بعد 434 کلومیٹر مسافت والی سری نگر-لیہہ شاہراہ کو ہفتہ کو آزمائشی بنیادوں پر ٹریفک کے لیے دوبارہ بحال کی گئ۔ اور اس بار بی آر اُو نے زوجیلا درہ کو دوبارہ کھولنے کا کام ریکاڈ مدت میں انجام دیا۔ 75 دنوں تک بند رہنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بی آر او کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل آر چودھری نے آج زیرو پوئینٹ ہر گاڑیوں کو ہری جھنڈی دیکھائ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ کشمیر اور لداخ کے درمیان واحد راستہ ہونے کی وجہ سے یہ سڑک اسٹریٹجک نقطہ نظر سے اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سڑک لداخ کے لوگوں کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورسز کی نقل۔و حمل اور معاشی ترقی کے لیے لائف لائن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطہ لداخ اور گاندربل انتظامیہ بی آر او کے ساتھ مشترکہ معائنہ کرنے کے بعد اُن کی طرف سے گرین سنگنل ملنے کے بعد ہم سری نگر لیہ ہائی وے پر سول ٹریفک کی اجازت دیں گے۔ اس موقعہ پر ڈی جی بی آر او بشمول چیف انجینئر کشمیر، چیف انجینئر وجائک، کمانڈر 32 بی آر ٹی ایف، 3 سیکٹر کمانڈر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔