سید اعجاز
سری نگر، 30 مارچ// سری نگر کے رعناواری علاقے میں گزشتہ دیر رات شروع ہونے والے ایک مسلح تصادم آرائی میں 2 مقامی لشکرجنگجو مارے گئے۔ایک اہلکار نےبتایا کہ تصادم رات 1 بجے کے قریب رعناواری میں شروع ہوا جس دوران طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہونے والے تصادم کے دوران 2 جنگجو کی لاشوں کو پولیس نے برآمد کیا۔پولیس نے مار گئے ملی ٹنٹوں کی شناخت ہلال احمد راہ ساکن بجبہاڑہ اننت اور رئیس احمد بٹ کے طور کی ہے جو دونو لشکر سے وابستہ تھےجب کہ انکاؤنٹر کے مقام سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔دریں اثنا آئی جی پی کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے کشمیر پولیس زون نے کہا کہ لشکر طیبہ کے مارے گئے مقامی عسکریت پسندوں میں سے ایک کے پاس میڈیا کا شناختی کارڈ (آئی ڈی) تھا، جو میڈیا کے غلط استعمال کے واضح کیس کی نشاندہی کرتا ہے۔ تاہم کشمیر پولیس زون نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا یے کہ مارے گئے دو ملی ٹنٹوں میں سے ایک رئیس احمد بٹ ملٹنسی جائن کرنے سےقبل ایک جنرلسٹ تھا جو ویلی نیوز سروس کے نام سے ایک پورٹل چلا رہا تھاانہوں نے لکھا ہے کہ رئیس کے خلاف کئی کیس درج تھے۔