نیوز ڈیسک
جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کو پانچ سرکاری ملازمین کو مبینہ طور پر عسکریت پسندوں سے تعلق رکھنے کے الزام میں برطرف کر دیا۔ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ جموں و کشمیر کے پانچ سرکاری ملازمین کو عسکریت پسندوں سے تعلق رکھنے کی وجہ سے برطرف کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ برطرف کیے گئے ملازمین میں پلوامہ سے تعلق رکھنے والاپولیس کانسٹیبل توصیف احمد میر، سری نگر سے کمپیوٹر آپریٹر غلام حسن پرے، اونتی پورہ کے استاد ارشد احمد داس، بارہمولہ کےنرسنگ آرڈرلی، پولیس کانسٹیبل شاہد حسین راتھر، کپواڑہ کے محکمہ صحت شرافت احمد خان شامل ہیں