دہلی: نیشنل چائلڈ ڈیولپمنٹ کونسل (این سی ڈی سی)، جو کہ بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک خود مختار قومی تنظیم ہے، کی جانب سے مونٹیسوری تعلیم کے تحت کئی کورسز دستیاب ہے۔ان کورسز میں پوسٹ گریجویشن ڈپلومہ، ڈپلومہ، سرٹیفکیٹ کورس، ایڈوانسڈ ڈپلومہ، اور پری اسکول کی تعلیم میں سرٹیفکیٹ کورس شامل ہیں۔این سی ڈی سی کی ایک عہدیدار کے مطابق، مونٹیسوری طریقہ ایک بہت ہی منفرد اور بچوں پر مبنی طریقہ کار ہے۔انہوں نے کہا کہ داخلے کھلے ہیں، اور دلچسپی رکھنے والے امیدوار داخلہ حاصل کرنے کے لیے 917510220582+ پر کال کر سکتے ہیں، اور کورسز کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے www.ncdconline.org پر جا سکتے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ این سی ڈی سی خواتین اور بچوں کی بہبود کو فروغ دینے اور ملک میں بچوں کی تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے کام کررہی ہے۔