سید اعجاز
ترال// بیساکھی تہوار کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی جے کے کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے آج ترال کے کئی علاقوں خاص طور پر دیور اور نانر کا دورہ کیااور سکھ برادری کے افراد کو ان کے اپنے گرودواروں میں مبارکباد پیش کی جا سکے۔دیور اور نانر میں سکھ برادری کے ارکان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، ٹھاکر نے کہا کہ سکھ بھائی کشمیر کی جامع ثقافت اور قدیم فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا اہم حصہ ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار کشمیر میں موسم بہار کی آمد کی علامت ہے اور اس موقع پر ہم اجتماعی طور پر کشمیر کے امن اور خوشحالی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ ٹھاکر نے کہا کہ ترال کی سکھ برادری تک پہنچنا وزیر اعظم نریندر مودی جی کے وژن اور نعرہ سب کا ساتھ سب کا وشواس” کا حصہ ہے اور اس نعرے کے تحت بی جے پی ذات، عقیدہ اور رنگ سے قطع نظر سماج کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ . ٹھاکر نے کہا کہ بی جے پی پورے UT میں ہر مذہبی مقام کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لیے پابند عہد ہے۔ ٹھاکر نے دیور اور نانار گرودواروں میں سکھ برادری کے ارکان کے ساتھ خصوصی دعا میں بھی شرکت کی۔