24 اپریل کو’ قومی پنچایتی راج ڈے‘ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سے قبل تیاریوں کا جائزہ لینے کےلئے، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بدھ کو جموں و کشمیر کے سانبہ میں پلی پنچایت کا دورہ کیا۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزیر مملکت (آزدانہ چارج) جتندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت سولر پلانٹس لگا کر اگلے4سے5 سالوں میں جموں و کشمیر میں بجلی مفت بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔