سرینگر
جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ جی اے میر نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد پارٹی صدر سونیا گاندھی پر اپنا جانشین مقرر کرنے کا فیصلہ چھوڑ دیا ہے۔ایک مقامی نیوز ایجنسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے میر نے کہا کہ میں پارٹی کے ایک ڈسپلن سپاہی کی حیثیت سے کام کرتا آیا ہوں اور پارٹی صدر اس حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گی وہ انہیں قابل قبول ہوگا جبکہ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پارٹی اصولوں کے مطابق کام کیا ہے اور ماضی میں بھی پارٹی ہائی کمان نے جو بھی کام مجھے سونپا اس پر میں نے اترنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور اب کی بار بھی پارٹی جو فیصلہ کریں گی انہیں وہ قابل قبول ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی بہترین روایات کے مطابق میں نے کانگریس صدر کو جے کے پی سی سی کا اگلا صدر مقرر کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لئے اپنے کاغذات پیش کئے ہیں ۔