سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے گروارہ سنگھ سبھا کنگہ لورہ ترال میں ایک’سالانہ گرمت سماگم “کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سکھ فرقے کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سماگم بڑ چڑ کرشرکت کی ہے اس دوران گروارے میں گزشتہ رات سے خصوصی پوجا پاٹ شروع کیا گیا ہے جو اتوار کے روز بھی دن بھر جا ری رہا ہے ۔اس پروگرام میں ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ اور ڈی ڈی سی ممبر داڈسرہ اوتار سنگھ ترالی نے خصوصی طور شر کت کی ہے۔اس دوران میڈیا ڈی ڈی سی ممبران نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک علاقائی پروگرام ہے جو دہائیوں سے یہ چلتا آرہا ہے جس میںجموں کشمیر سے باہر کے مذہبی سکالر آتے ہیں ۔انہوں نے بتایا آج کا خاص طور ایک مذہبی پروگرام تھا جس میں پورے دنیا کے ساتھ ساتھ جموںو کشمیر کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ امن و آشتی اور ترقی کے لئے دعا کی گئی ہے ۔ پروگرام کے دوران یہاں سلف ایجو کیشن ٹرسٹ کی جانب سے لوگوں میں مذہبی لٹریچر کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کے اشیاءدن بھر تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہا ہے جس میں رضا کاروں کی ایک اچھی تعداد دن بھر مصروف رہے۔
…………………………………………………….
ترال کا سکھ مسلم بھائ
ی چارہ دنیامیں منفرد:ڈی دی سی ممبر اوتار سنگھ
سیاسی و سماجی کارکن اور ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ ترال اوتار سنگھ ترال نے کنگہ لورہ ترال میںسالانہ’گرمت سماگم “میں شریک ہوئے ہیں جس دوران ان کا یہاں لوگوں نے گرم جوشی سے استقبال کیا ہے ۔ اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے اوتار سنگھ نے بتایا کہ کنگہ لورہ گردورے کو یہ خاص شرف حاصل ہے جو بھی دعا یہاں سکھ فرقے کے لوگ مانگتے ہیں وہ قبول ہوتی ہے اور جب بھی یہاں گرمی یادہ ہوتی ہے تو یہاں لوگ جمع ہو کراللہ تعالی سے دعائیں مانگتے ہیں جس کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ اوتار سنگھ ترال نے بتایا ترال ایک ایسا علاقہ ہے جہاں سنگھ مسلم بھائی چارہ دنیا میں منفر د ہے انہوں نے لوگوں نے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں آنے والے انتخابات میں مدد کریں تاکہ وہ بہتر انداز میں ترال کے لئے بہتر انداز میں ہر اعتبار سے کام کریں ۔