بشارت رشید
ترال: جنوبی کشمیر کے ترال سب ضلعے میں فیوچر ویژن ماڈل سکول اور اسلامیہ انگلش میڈیم سکول لرگام کی جانب سے منشیات مخالف ریلیاں نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو فیوچر ویژن سکول کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی، جس دوران منشیات کے بُرے اثرات سے آگاہی پیدا کی گئی۔ اس موقع پر طلبہ کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی، اور منشیات کے خلاف نعرے لگائے۔ شرکاء نے ریلی کو ترال کے گلی کوچوں سے نکال کر لوگوں کو منشیات سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ ادھر نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کی غرض سے اسلامیہ انگلش میڈیم سکول لورگام ترال نے بھی ایک ریلی نکالی، جس دوران منشیات کے مضر اثرات سے آگاہی پیدا کی گئی۔ ریلی میں طلبہ اور اساتذہ کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی، اور منشیات کے خلاف نعرے لگائے۔ بعد میں یہ ریلی اسکول کے احاطے میں اختتام پذیر ہوئی۔