بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے ٹاو¿ن ہال ڈورو میں ایک روزہ کنونشن کا اہتمام کیا گیا ہے گیا ہے جس میں یو ٹی کے پارٹی کے نائب صدر صوفی یوسف مہمان خصوصی کی حثیت ست شرکت کر کے نے ڈورو حلقہ کے پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق کنونشن میںکارکنا ن سے خطاب کرتے ہوئے صوفی یوسف نے حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور پارٹی کے کارندوں کو حکومت کی اسکیموں جیسے ممکن، آیوشمان بھارت، پی ایم کسان یوجنا، اجولا یوجنا، پی ایم گرامسادک یوجنا وغیرہ سے آگاہ کیا۔نمائندے میر ارشد نے بتایاصوفی یوسف نے یہ بھی کہا کہ70سال اقتدار میں رہنے والے عوام تک بنیادی ضروریات پہنچانے میں ناکام رہتے ہیں۔صوفی نے یہ بھی کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی پرعزم ہے، ترقی کے لیے وقف ہے۔ جیسا کہ یہ ہمارا نعرہ ہے سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس۔اس موقع پر حلقہ کے صدر عبدالمجید ڈار نے پارٹی کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔جبکہ تقریب میںکانسچوونسی انچارج بجہباڑہ و پرباری ڈورو لطیف احمد خان نے بھی یہاں اس تقریب میں حصہ لیا۔