منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کونسل آف انڈیا کے زیر اہتمام سرینگر میں ایوارڈ تقریب

صحافت، ادب اور سماجی خدمت میں نمایاں کاکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی

by Srinagar Mail
11/10/2022
A A
نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کونسل آف انڈیا کے زیر اہتمام سرینگر میں ایوارڈ تقریب
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سید اعجاز

سرینگر//نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کونسل آف انڈیا کے زیر اہتمام سرینگر کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران صحافت ، ادب اور سماجی خدمت میں نمایاں کار کردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈسے نوازا گیا۔ تقریب میں وادی کے نامور شاعر، ادیب اور قلمکار شاد رمضان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پروفیسر محمد آزردہ زمان بحیثیت صدر محفل موجو دتھے۔شہنشاہ پیلس واقعہ بلوارڈ سرینگر میں نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کونسل آف انڈیا کی جانب سے ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے آغاز میں نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کے ڈائریکٹر جنرل ایم آئی زرگر نے خطبہ استقبالیہ پیش کرکے تقریب کے مقاصد بیان کئے۔تقریب میں پروفیسر زمان آزردہ ، پروفیسر شاد رمضان ، مجید مسرورکے علاوہ نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس سے وابستہ کئی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران کئی صحافیوں جن میں کے این ایس کے مدیر اعلیٰ محمد اسلم بٹ، ندائے کشمیر کے مدیر اعلیٰ معراج الدین فراز، روزنامہ آفتاب کے ایڈیٹرقیوم زلفی، سرینگر ٹائمز کے ایڈیٹر ساحل یوسف، کشمیر اعظمیٰ اور کے این ایس کے سینئر نامہ نگار سید اعجاز، روزنامہ ہیون میل کے ایڈیٹر دانش نبی بٹ، گوا ایکسپرس کی مدیر ڈاکٹر شگفتہ خالدی، ندائے کشمیر کے بیرو چیف برائے سائوتھ کشمیر تنہا ایاز، سعید تجمل اسلام (گلستان نیوز)، عرفان فاضل (گلستان نیوز) جمیل انصاری روزنامہ گھڑیال ، مشہور قلمکار و ادیب پرویز مانوس اور مجید مسرور ، کے علاوہ ادب اور سماجی خدمت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقعہ پر نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کونسل آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل ایڈوکیٹ ایم آئی زرگر نے کہا کہ آج ہم نے پہلی بار کشمیر میں کوئی پروگرام کیا ہے اور اس پروگرام میں ہم نے اُن تمام صحافیوں ، سماجی کارکنوں اور ادیبوںکو جرنلسٹ ایکسلنسی ایوارڈ2022اور گاندھی رتنا ایوارڈوںسے نوازا جنہوںنے کویڈ اور دوسری آفتوں کے دوران بہت ہی اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس یہ ایوارڈ جو ہم نے آج یہاں ان لوگوں میں تقسیم کئے ہیں ان کو دنیا کے 122ملکوں سے اپرو کراکے لانا پڑا کیونکہ نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کونسل آف انڈیا کی جو برانچ ہیں دنیا کے 122ممالک میں موجود ہیں اور مشعل اوبامہ بھی ایک بڑے عہدے پر ہمارے ساتھ کام کرتی ہیں۔ انہوں نے عام لوگوں کیلئے ایک کھلی دعوت دی کہ جو بھی اُن سے جڑنا چاہتے ہیں وہ ایک چھوٹاسا انٹرویو پاس کرکے شامل ہوسکتے ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

گیتا بھارتی (DRP)، DICC راجوری شہزاد احمد اور دشنت پردیپ کو پرنسپل سیکرٹری اور DSEJ نے ٹیچر بھون جموں میں اعزاز سے نوازا

Next Post

اونتی پورہ میں فوج نے جشن بہارترال منایا

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

Next Post
اونتی پورہ میں فوج نے جشن بہارترال منایا

اونتی پورہ میں فوج نے جشن بہارترال منایا

ترال میں بجلی کی آنکھ مچولی پر بہت جلد قابو پایا جائے گا لوگ تعاون کریں:محکمہ

ترال میں بجلی کی آنکھ مچولی پر بہت جلد قابو پایا جائے گا لوگ تعاون کریں:محکمہ

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹرک سے لاکھوں روپے مالیت کا ہیروئن ضبط، ڈرائیو ر گرفتار

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹرک سے لاکھوں روپے مالیت کا ہیروئن ضبط، ڈرائیو ر گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail