- جموں، 23 اکتوبر: جموں و کشمیر کے ادھم پور میں جموں سری نگر قومی شاہراہ پر پولیس نےاتوار کو ایک ٹرک
ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) مکیش سنگھ نے کہا، "چنانی میں ہائی وے پر زیرو پوائنٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران، کشمیر سے آنے والے اور پنجاب کے نواں شہر کے کلوندر سنگھ کے ذریعے چلائے جانے والے ٹرک کو روکا گیا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی کی تلاشی لینے پر ہیروئن کے 18 پیکٹ جن کا وزن تقریباً 21.5 کلوگرام تھا، قبضے میں لے لیا گیا۔
افسر نے بتایا کہ ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
size=””]