کارگل:۴۲، اکتوبر:وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہاکہ ہندوستان نے ہمیشہ جنگ کو آخری حربے کے طور پر دیکھا ہے، لیکن مسلح افواج کے پاس طاقت اور حکمت عملی ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے جوہمارے ملک پر ب±ری نظر ڈالتا ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق دیوالی کاتہوار فوجیوں کیساتھ منانے کیلئے کر گل پہنچے وزیراعظم نریندر مودی نے یہاں دیوالی کے موقع پر مسلح افواج سے خطاب کرتے ہوئے 1999 میں کارگل تنازعہ کے بعد اس سرحدی علاقے کے اپنے دورے کو بھی یاد کیا جب ہندوستانی فوج نے دہشت گردی کو کچل دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی’دہشت گردی کے خاتمے کے جشن‘کی علامت ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ ’میں نے کارگل جنگ کو قریب سے دیکھا ہے۔ انہوں نے ملک کی سرحدوں پر دیوالی منانے کےلئے اپنی قائم کردہ روایت کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ یہ میرا فرض تھا جو مجھے اس وقت کارگل لے آیا تھا۔ اس وقت کی بہت سی یادیں ہیں جب فتح کی آوازیں چاروں طرف گونج رہی تھیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ کارگل میں ہماری مسلح افواج نے دہشت گردی کے ناسور کو کچل دیا تھا اور لوگ آج بھی دیوالی کو یاد کرتے ہیں جو اس وقت منائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ8 سالوں میں، حکومت نے نئی ٹیکنالوجیز کی تعیناتی، سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور افواج میں خواتین کےلئے جگہیں کھول کر مسلح افواج میں اصلاحات کے نفاذ پر کام کیا ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہاکہ مسلح افواج میں خواتین کی شمولیت سے ہماری طاقت میں اضافہ ہو گا۔مودی نے کہا اور مزید کہا کہ مسلح افواج میں اصلاحات جن کی دہائیوں سے ضرورت تھی، اب نافذ ہو رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم تب محفوظ رہتی ہے جب اس کی سرحدیں محفوظ ہوں، معیشت مضبوط ہو اور معاشرہ اعتماد سے بھرپور ہو۔انہوںنے کہاکہمسلح افواج ملک کی حفاظت اور سلامتی کا ستون ہے ،اسلئے حکومت نے ملک کی افواج کوجدید ٹیکنالوجی اورہتھیاروں سے لیس کرنے کی ایک دوررس پالیسی مرتب کی ہے ،جس پر مرحلہ واربنیادوں پر عمل درآمد کامیابی سے جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اپنے بیرونی اور اندرونی دشمنوں کے ساتھ طاقت کے ساتھ نمٹ رہا ہے اور ملک کے اندر سے دہشت گردی، نکسل ازم اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی جنگ کو پہلے آپشن کے طور پر نہیں دیکھابلکہ ہم نے ہمیشہ جنگ کو آخری حربے کے طور پر دیکھا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم عالمی امن کے حق میں ہیں لیکن طاقت کے بغیر امن حاصل نہیں کیا جا سکتا۔وزیراعظم نے کہاکہ ہماری مسلح افواج کے پاس حکمت عملی کے ساتھ ساتھ طاقت بھی ہے۔ اگر کوئی ہم پر ب±ری نظر ڈالنے کی جرات کرتا ہے تو ہماری تینوں مسلح افواج اچھی طرح جانتی ہیں کہ کس طرح منہ توڑ جواب دینا ہے ۔وزیر اعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ آتم نیر بھر بھارت ملک کی سلامتی کے لئے سب سے اہم ہے اور ملک کا انحصار غیر ملکی ہتھیاروں اور نظاموں پر کم سے کم ہونا چاہیے۔وزیراعظم مودی نے کہاکہ گزشتہ آٹھ سالوں میں، ہم نے مسلح افواج میں اصلاحات کے نفاذ پر زور دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے خواتین کے لیے فورسز میں عہدے کھولے ہیں۔ خواتین کی طاقت ہماری مسلح افواج کو مضبوط کرے گی۔’مستقل کمیشن‘کے تحت خواتین افسران کو شامل کرنے کے نتیجے میں ہماری طاقت میں اضافہ ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج ملک کے تحفظ اور سلامتی کا ستون ہیں۔ ایک قوم تب محفوظ رہتی ہے جب سرحد محفوظ ہو، معیشت مضبوط ہو اور معاشرہ اعتماد سے بھرا ہو۔ ہندوستان کی خواہش ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار عالمی امن کی راہ ہموار کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے ہے کہ مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں کہ ہندوستان کا ہر شہری سکون سے سوتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں جوان سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں وہیں ملک کا ہر شہری ملک کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔”جس طرح آپ سبھی سرحدوں پر ہماری حفاظت کر رہے ہیں، اسی طرح ہم ملک کے اندر دہشت گردی، نکسل ازم، بدعنوانی جیسی برائیوں سے لڑنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ’نکس واد‘ نے قوم کے ایک بڑے حصے کو اپنی گرفت میں لے لیا تھا، لیکن آج یہ سلسلہ تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترنگایوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کے لیے ڈھال بن گیا۔دنیا بھر میں ہندوستان کی عزت بڑھی ہے۔ یہ اس لیے ہو رہا ہے کہ بھارت اپنے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف کامیابی سے کھڑا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز سرحدی علاقوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے کے ساتھ ہائی ٹیک انفراسٹرکچر تیار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں مسلح افواج نئی تربیت، نئی اصلاحات اور نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ میں تینوں مسلح افواج کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ 400سے زیادہ قسم کے دفاعی آلات درآمد نہیں کیے جائیں گے بلکہ ہندوستان میں بنائے جائیں گے۔ جب ہمارے جوان ہندوستان میں بنائے گئے ہتھیاروں سے لڑتے ہیں تو وہ نہ صرف فخر محسوس کریں گے بلکہ دشمن کو شکست دینے کے لیے حیرت کا عنصر بھی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جب ہندوستان کی طاقت بڑھتی ہے تو یہ عالمی امن اور خوشحالی کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔