- ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباش شیخ کی والدہ آمینہ بیگم پیر کے روز انتقال کر گئیں ۔مرحومہ نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر شیخ عبد الرشید کی چاچی تھی ۔اس دوران ترال کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پورے خاندان خاص کر ڈاکٹرمحمد عباس اور شیخ عبد الرشید کے ساتھ تعزیت کا اظہار کر کے مرحومہ کے حق میں دعا مغفرت اور سوگوار کے صبر جمیل کی دعا کی ۔