سری نگر:24،اکتوبر: جموں وکشمیر سمیت ملک بھر میں روشنی کا تہوار دیوالی جوش و خروش ک ساتھ منائی گئی ہے۔اس دوران خوشیوں کے اس موقعے پر مختلف سیاسی و سماجی لوگوں نے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق دیوالی کے موقع پر جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہانے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق جموں وکشمیر میں روشنیوں کا تہوار دیوالی جوش وخروش کیساتھ منایا جارہا ہے۔جہاں ہندو برادری کے لوگ مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ میں حصہ لے رہے ہیں،وہیں سیکیورٹی فورسز کیمپوں میں بھی فوجی جوان دیوالی منا رہے ہیں۔ادھرادھر جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہانیالگ الگ ٹویٹ میں عوام کودیوالی کے موقعے پر مبارک باد پیش کیا۔اس دوران وادی کشمیر میں اس تہوار کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ہے اس دوران فوجی کیمپوں،اور ہندو برادری نے بھی اس دن کو بہتر اور روایتی انداز میں منایا گیا ہے۔جبکہ بیشتر مسلمانوں نے فون پیغامات اور سوشل میڈیا پراپنے دوستوں کو مبارک باد پیش کی ہے ادھر وادی کے کئی علاقوں میں مسلمان ہمسائیوں اور طلباءنے اپنے استادوں اور پڈوسیوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ خیال رہے کشمیر میں اس خاص تہوار کے لئے ایک خاص قسمے کے دئے جلائے جاتے تھے جس کی تہاری ایک ماہ پہلے سے کی جاتی تھی تاہم نا مسائد حالات کے بعد یہ تعداد کم ہوا ہے تاہم کشمیر کے بیشتر علاقوں میں مقیم ہندو برادری نے ہر سال کی طرح اب کے بار اس تہوار کو منایا ہے۔