سری نگر:24،اکتوبر//پلوامہ ضلع کے شاہورہ علاقہ میں محفل بہار ادب شاہورہ ، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور ضلع انتظامیہ کے اہتمام سے آج یعنی25اکتوبر سے شاہ ظہورسپورٹس سٹیڈیم تملہ ہال پلوامہ میں شاہورہ ٹی20ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہورہا ہے ۔ٹورنامنٹ میں پلوامہ اور شاہورہ تحصیلوں کی 24ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ محفل بہار ادب شاہورہ کے بلال شاہوری اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزر طارق احمد راتھر کے مطابق آج افتتاحی میچ کھیلا جارہا ہے اور اس سلسلے میں ایک تقریب بھی منعقد ہورہی ہے جس میں ضلع انتظامیہ کے علاوہ شاہورہ اور پلوامہ تحصیلوں کے کھیل شائقین کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ ذی عزت شخصیات بھی موجود ہونگی۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے معقول انتظامات بہم رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔