- سید اعجاز
- پلوامہ/25اکتوبر/وادی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے شاہورہ علاقہ میں محفل بہار ادب شاہورہ ، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور ضلع انتظامیہ کے اہتمام سے آج 25اکتوبر کو شاہ ظہورسپورٹس سٹیڈیم تملہ ہال پلوامہ میں شاہورہ ٹی20ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوا ۔ٹورنامنٹ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کونسل کے چیرمین سید باری اندرابی نے علاقے کے معزز شخصیات کی موجودگی میں کیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید باری اندرابی نے کہا کہ نوجوانوں کا کھیل کود کی طرف راغب ہونا لازمی ہے کیوں کہ کھیل کوداب تفریح تک محدود نہیں رہا ہے بلکہ اس نے اب پیشہ ورانہ میدان میں خاص جگہ حاصل کی ہے۔تقریب میں علاقے کے کئی معزز شخصیات موجود تھیں جن میں محفل بہار ادب شاہورہ کے جنرل سیکرٹری رشید صدیقی ، مقامی صوفی بزرگ میر عزیز قادری، ٹریڈ یونین لیڈر غازی عبدل عزیز ، عبدالرشید شاہوری ، حاجی غلام محمد ڈانگرو نمبردار ، ماسٹر محمد یوسف میر ،منظور ظہور شاہ چشتی، بلال شاہوری اور شوکت حمید شامل ہیں ۔اس ٹورنامنٹ میں پلوامہ اور شاہورہ تحصیلوں کی 24ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اور آج افتتاحی میچ ایس جے سی سی تملہ ہال اور ٹہاب ٹائیگرس کے درمیان کھیلا گیا جو کہ تملہ ہال نے جیت لیا۔ مین آف دی میچ مدثر احمد تملہ ہال قرار دیا گیا