اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت میں ملی ٹینٹوں دوغیر ریاستی افراد پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر سپتال منتقل کیا گیا ہے کشمیر پولیس زون نے ایک ٹویٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا ملی ٹینٹوں نے اننت ناگ میں2غیر ریاستی مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس نے مزید بتایا کہ دو میں سے ایک نیپال اور دوسرا بہار سے تعلق رکھتے ہیں ۔اور دونوں بونڈی گام اننت ناگ میں SAPS نامی ایک نجی سکول میں کام کر رہے ہیں واقعے کے بعد پولیس اور فوج نے حملہ آوروں کی تلاش تیز کی ہے۔