بشارت رشید پانپور//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا پانپور علاقہ دنیا میں زعفران کی کاشت کے لئے پورے ملک میں جانا جاتا ہے، جہاں ہر سال اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں لوگ زعفران کی چنائی میں مصروف نظر آتے ہیں۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بھی پامپور میں زعفران سے متعلق کئی طرح کے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔رواں سیزن کی بات کرے، تو ان دنوں بھی زعفران کی چنائی میں لوگ مصروف دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ اس سال گزشتہ سال کے مقابلے پیداوار میں اضافے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔لوگوں کا کہنا کہ اس سال مناسب بارشوں کی وجہ سے پیداوار میں اضافے کی امید ہے۔ تاہم کچھ لوگوں کے مطابق 2014 کے سیلاب کے بعد پیداوار میں مجموعی طور پر کمی رہی ہے، جس کی وجہ سے کسان مایوس ہے- مقامی لوگوں کے مطابق سرکار کو زعفران کو بڑھاوا دینے کے لئے کسانوں سے مل کر زمینی سطح پر ان کے مسائل پر غور کرنا چاہئے، تاکہ زعفران کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرکاری کی جانب سے یہاں طرح طرح کے پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں تاہم ابھی متعدد اقدامات کسانوں کے مطابق اٹھانے کی ضروت ہے جس کی مدد سے دنیاں میں مشہور کشمیری زعفران صنعت کو اپنا مقام مل سکتا ہے ۔فوٹو بشارت رشید