بشارت رشید/عاشق کھانڈے
اونتی پورہ: گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نورپورہ اونتی پورہ کشمیر میں زونل ایجوکیشن آفس اونتی پورہ کی جانب سے ہفتے کو ایک ‘کلا اتسو’ مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں اونتی پورہ زون سے وابستہ تمام ہائی، اور ہائر سیکنڈری اسکولوں نے شرکت کی۔ مقابلے میں تمام شریک طالب علموں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین کو محضوظ کیا۔ اس موقعے پر زونل ایجوکیشن آفیسر اونتی پورہ محمد آزاد لون بطور مہمان خصوصی موجود رہے، جبکہ ہائر سیکنڈری سکول نورپورہ اونتی پورہ کے پرنسپل اشپال سنگھ مہمان زی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔ سرینگر میل سے بات کرتے ہوئے، ہائر سیکنڈری کے پرنسپل اشپال سنگھ نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے منعقد کرنے سے طالب علموں کی چُھپی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملتا ہے، جبکہ زونل ایجوکیشن آفیسر محمد آزاد لون کے مطابق ان مقابلوں سے قومی یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔ تقریب کے آخر پر مقابلے میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی گئی، اور انہیں ‘میڈلز’ سے نوازا گیا۔