بشارت رشیدہ
ترال: جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ہفتے کو بجونی سپورٹس گراونڈ میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا، جس میں وادی کے مختلف علاقوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔ چنار ویلی کے نام سے اس ٹورنامنٹ کا افتتاح سٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق ترالی نے کیا، جبکہ سب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ترال مبشر رسول اور گراونڈ کے انچارج محمد اکرم بھی افتتاحی میچ میں موجود رہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سرینگر اور شیر آباد ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، جس دوران کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ایک عہدیدار کے مطابق یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کی غرض سے شروع کیا گیا ہے، وہی مقامی لوگوں نے کرکٹ کے میدان کی مرمت کی گزارش کی ہے۔