- ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے تحصیل آری پل میں کلااتسو پروگرام منعقد ہوا ہےجس میں 9ویں سے 12ویں جماعت کے طلباء نے حصہ لیا، طلباء نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کالا اتسو محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم،حکومت ہند کی ایک پہل ہے۔اس کا آغاز 2015 میں ملک میں اسکولی طلباء کی فنی صلاحیتوں کی پرورش اور نمائش کے ذریعے تعلیم میں فنون کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔اس پہل کا اہتمام راشٹریہ میڈیمک شکشا ابھیان (RMSA) کے تحت کیا جا رہا ہے، تاکہ ملک میں ثانوی مرحلے میں اسکولی طلباء کی فنی صلاحیتوں کی پرورش اور نمائش کے ذریعے تعلیم میں فنون لطیفہ کو فروغ دیا جا سکے۔