تحصیل لیگل سروسز کمیٹی ترال کی جانب سے ڈگری کالج میں جانکاری کیمپ
ترال: تحصیل لیگل سروسز کمیٹی ترال نے اتوار کو چیرمین الطاف احمد میر کی صدارت میں سب ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے ایک جانکاری پروگرام منعقد کیا ہے۔ اس سلسلے میں تقریب گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں منعقد ہوئی جہاں مختلف محکموں کی جانب سے مستحق افراد کو نئی سکیموں کے بارے میں جانکاری دینے کے لئے سٹالز بھی قائم کئے گئے تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیگل سروس کے چیئرمین الطاف احمد میر نے بتایا کہ ایسے پروگراموں کے ذریعے مستحق افراد باخبر رہتے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ضلع اور سب ضلع انتظامیہ کو تعاون دینے کے لئے شکریہ ادا کیا۔