سید اعجاز
سرینگر//وادی کشمیر کے تمام بالائی و میدانی علاقوں میں برف باری اور بارشوں کا سلسلہ گزشتہ رات سے دوبارہ شروع ہوا ہے جوتا حال جاری ہے۔۔اس سلسلے میں ہم تک پہنچنے والی اطلاعات کے مطابق کشمیر کے بیشتر پہاڑوں اور بالائی حصوں جن میں گلمرگ، پہلگام، سادھنا ٹاپ، سنتھن مغل روڑ کے ساتھ ساتھ ترال شوپیان کے پہاڑوں پر بھی پہاڑوں پر جمی برف کو دیلھا گیا ہےمیدانی علاقوں میں گزشتہ رات سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 7 نومبر تک شدید برف باری اور بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔اس حوالے سے مزید تفصیلات اور محکمے کی تازہ جانکاری کا، انتظار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔