سری نگر:۹،نومبر: کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈنے کچھ میڈیا اداروں میں بجلی کٹوتی شیڈول سے متعلق شائع رپورٹس کوغیر مستند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر میں موسم سرما کیلئے کٹوتی شیڈول 15سے22نومبر کے درمیان جاری کیا جائے گا۔اسکے ساتھ ہی کے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر بشارت قیوم نے” برقی رﺅکے ناجائز استعمال کو بجلی سپلائی میں خلل کی وجہ ‘ قرار دیتے ہوئے صارفین کومشورہ دیاہے کہ وہ موسم سرما میںممنوعہ الیکٹریکل ہیٹروںکااستعمال نہ کرکے اوﺅر لوڈنگ کے خطرے کو ختم کرنے میںKPDCLکی مدد کریں۔جے کے این ایس کے مطابق منگل کے روز کشمیرمیں بجلی کٹوتی شیڈول سے متعلق ایک فرضی خاکے کی سوشل میڈیا میں تشہیر کی گئی ،اورکچھ میڈیا اداروںنے اس غیر مستند یاغیر تصدیق شدہ کٹوتی شیڈول کوخبر بناکر اخبارات میں چھاپ ڈالا۔کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ(KPDCL) کی جانب سے اس فرضی یاغیر مستند کٹوتی شیڈول کومستردکیاگیا۔منگل کورات دیر گئے کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈکے منیجنگ ڈائریکٹر کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اس حوالے سے ایک ٹویٹ میں وضاحت کی گئی ۔ٹویٹ میں لکھاگیاکہ” کچھ میڈیا اداروں کی طرف سے رپورٹ کردہ اورسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا بجلی کٹوتی شیڈول مستند نہیں ہے“۔کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈنے ساتھ ہی یہ واضح کیاکہکشمیر میں موسم سرما کیلئے کٹوتی شیڈول 15سے22نومبر کے درمیان جاری کیا جائے گا۔کے پی ڈی سی ایل کے ٹویٹر پر بجلی کٹوتی،اوور لوڈنگ ،بجلی کے ناجائز استعمال ،بجلی فیس ادانہ کرنے والے صارفین کیخلاف کارروائی کے حوالے سے بھی جانکاری دی گئی ہے ۔ایک ٹویٹ میں KPDCLکے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر بشارت قیوم نے برقی رﺅکے ناجائز استعمال کو ’بجلی سپلائی میں خلل کی وجہ ‘ قرار دیتے ہوئے صارفین کومشورہ دیاہے کہ وہ موسم سرما میں ممنوعہ الیکٹریکل ہیٹروںکااستعمال نہ کرکے اوﺅر لوڈنگ کے خطرے کو ختم کرنے میں KPDCL کی مدد کریں۔انہوںنے لکھاہے”اس موسم سرما میں ان ممنوعہ الیکٹریکل ہیٹروں کو نہ کہیں اور اوور لوڈنگ کے خطرے کو ختم کرنے میں ہماری مدد کریں“ ۔کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈنے صارفین سے بقایہ بجلی فیس کی ادائیگی میں ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اُٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والے گھریلو صارفین کا کنکشن منقطع کئے جائیں گے ۔متعلقہ کارپوریشن نے بجلی صارفین سے مخاطب ہوکر ایک ٹویٹ میں کہاہے ”اپنے گھر کے بجلی کا بل آرام سے ادا کریں، قطاروں وہجوم سے گریز کریں۔ ہم اپنے صارفین کا خیال رکھتے ہیں!“۔کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈنے صارفین کویقین دلاتے ہوئے ایک اورٹویٹ میں لکھاہے ”ہم ہمیشہ آپ کے اختیار میں ہیں۔ تکلیف میں کمی کی وجہ سے ہونے والی تکلیف پر انتہائی افسوس ہے“۔